• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پروزیر اعلیٰ دھامی کے کئی اعلانات

Updated: November 10, 2024, 10:57 AM IST | Dehradun

تمام دیہاتوں کو ۲۰۳۰ء تک سڑکوںسے جوڑا جائیگا ،خواتین اور نوجوانوں کیلئے خصوصی پالیسیوں کا وعدہ۔

Chief Minister Pushkar Singh Dhami during the foundation day ceremony of the state. Photo: INN
وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی ریاست کے یوم تاسیس کی تقریب کے دوران۔ تصویر: آئی این این

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سنیچر کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر دہرادون پولیس لائنز میں منعقدہ  پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد کئی اہم اعلانات کئے۔ دھامی نے کہا کہ ریاست کے ۵۰؍ اور اس سے زیادہ کی آبادی والے تمام گاؤں کو۲۰۳۰ء تک سڑکوں سے جوڑاجائے گا۔ اس کے علاوہ سڑک حادثات کی مؤثر روک تھام کے لیے مختلف محکموں کو شامل کرکے ایک جامع پالیسی بنائی جائے گی۔انہوں نے اس موقع اتراکھنڈ پولیس میں اصلاحات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل کے بعد سےہی ریاست کی پولیس نے جرائم پر قابو پانے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پولیس فورس میں۷۷؍ پولیس اسٹیشن  اور۲۱۶؍ نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تباہی کی وجہ سے سڑکیں اور پل بہہ جانے کی صورت میں پلوں کو فوری طور پر ٹریفک کی ہموار نقل وحرکت کو یقینی بنانے کیلئے نصب کیا جائے گا ۔ خواتین اور نوجوانوں کی  ہمہ جہت ترقی کیلئے ایک مخصوص `یوتھ پالیسی بھی  بنائی جائے گی۔ اسی طرح اتراکھنڈ کے جو کھلاڑی آئندہ قومی کھیلوں میں تمغے جیتیں گے انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے ایوارڈ کیلئے مقرر کردہ رقم کے برابر اضافی رقم فراہم کی جائے گی ۔ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ سے باہر ملک کی دوسری ریاستوں میں رہنے والوں کیلئے ہر سال نومبر میں `قومی اتراکھنڈی مائیگرنٹ ڈے منایا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ٹھیکیداروں اور انجینئرز کی ذمہ داریوں کے تعین کے لیے خصوصی عمل کیا جائے گا۔  انہوں نے یوسی سی اور تجاوزات کے خلاف متنازع مہم کا بھی ذکر کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK