• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے نے گرفتاری سے قبل حساس معلومات حاصل کی تھی

Updated: November 21, 2024, 6:05 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینےسے قبل فیضان خان نے شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آرین خان کی حفاظت کے تعلق سے حساس معلومات اور ان کی نقل و حرکت کے تعلق سے بھی آن لائن تحقیق کی تھی۔

Shah Rukh Khan waving to fans from his bungalow. Photo: INN
شاہ رخ خان اپنے بنگلے منت سے مداحوں کو ہاتھ لہراتے ہوئے۔تصویر: آئی این این

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دے کر ۵۰؍ لاکھ کی رقم کا مطالبہ کرنے والا وکیل فیضان خان جسے رائے پور سے گرفتار کیا گیا تھا، دھمکی دینے سے قبل اداکار سے متعلق کئی حسا س معلومات آن لائن حاصل کرنے کی کوشش تھی،باندرہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فیضان کے دوسرے موبائل فون کے فورنسک تجزیہ کے بعد اس بات کا خلاصہ کیا ہے، فی الوقت ملزم ۱۰؍ دنوں کی عدالتی تحویل میں ہے۔تاہم ملزم تفتیش میں ان محرکات کی بابت مضحکہ خیز اور گمراہ کن جواب دے رہا ہے، جبکہ اداکار کو وائے پلس تحفظ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ ۱۵؍نومبر کو ری ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ باندرہ پولیس اس وقت حرکت میں آگئی جب ایک نامعلوم شخص نے باندرہ پولیس چوکی کے لینڈ لائن نمبر پر فون کرکے پولیس اہلکار سے کہا کہ’’ وہ جو شاہ رخ خان نہیں ہے،جو بینڈاسٹینڈ والے بنگلے میں رہتا ہے،اگر اس نے۵۰؍ لاکھ نہیں دئے تو میں اسے قتل کر دوں گا۔‘‘جب اہلکار نے اس کی شناخت دریافت کی تو اس نے کہا کہ’’ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،میرا نام ہندوستانی ہے۔‘‘ اور فون کال منقطع کر دیا۔پولیس نے فوراً معاملہ درج کیا۔تکنیکی شعبے کے مدد سے چھتیس گڑھ کے رائے پور کا نمبر ٹریس کیا، اور مقامی پولیس کی مدد سے فیضان تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔اور ۱۲؍ نومبر کو حراست میں لے کر ممبئی لایا گیا۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں اسے ۱۸؍ نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا اور پھراسے ۱۴؍ دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK