• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہین گروپ کا ۱۰؍ ہزار طلبہ ٔ مدارس کو عصری علوم سے جوڑنے کا منصوبہ

Updated: March 11, 2023, 11:19 AM IST | Bidar

’حفظ القرآن پلس‘ پروگرام کی کامیابی کے بعد ’مدرسہ پلس‘پروگرام متعارف کرایاگیا، ۵۰؍ مدارس میں  ۵۰۰؍ اساتذہ کی تقرری کافیصلہ

Dr. Abdul Qadeer
ڈاکٹر عبدالقدیر

جمعہ کو  شاہین ادارہ جات، بیدر، کرناٹک کے بانی وچیئرمین  ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات نے ”حفظ القرآن پلس“ پروگرام کی کامیابی کے بعدعلماء کرام ودانشور حضرات کے مشوروں سے ”مدرسہ پلس“ کے نام سے اب ملک بھر میں ۵؍ ہزار حفاظ اور ۵؍ ہزار  دیگر طلبہ ٔ مدارس کو عصری علوم سے جوڑنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مولانا ارشدمدنی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،مولانا سید محمود مدنی، مولانا بدرالدین اجمل قاسمی، مولانا توقیر رضا خان ، مولانا اصغرامام مہدی سلفی ، مولانا مقصود عمران رشادی، مولانا الیاس ندوی بھٹکلی ، خواجہ شاہد، ظفرمحمود   اور اسلم پرویز سے مشورہ کرنے کے بعد یہ پروگرام تیار کیاگیا ہے۔ 
 انہوں نے بتایاکہ اس منصوبہ کے تحت بہار، اترپردیش، راجستھان، کرناٹک اور آسام کے مدارس کے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ منصوبہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ماہرین تعلیم عصری علوم سے ناآشنا حفاظ کی ذہانت اور تعلیمی لیاقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس طرح کا نصاب ترتیب دے سکیں کہ جس سے مذکورہ حفاظ بہ آسانی اسکولی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔ 
 زیر تربیت طلبہ کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے اور مطلوبہ تعلیمی لیاقت کو حاصل کرنے کیلئے بریج (Bridge)کورس اور ذاتی نوعیت کی تدریسی کلاسیز رکھی جائیں گی۔مزید انہوں نے کہاکہ اس منصوبہ کا خصوصی مقصد حفاظ اور والدین کے علاوہ مدارس کے انتظامیہ میں شعور وبیداری پیداکرنا ہے۔منصوبہ کے تحت معیاری رہائشی انتظامات اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔ ملک بھرکے مدارس سے منصوبہ پر بہتر رد عمل کا اظہار کیا گیاہے اور مدارس کے انتخاب کا عمل تیزی کے ساتھ جاری وساری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK