شاہ پور علاقے میں سنیچرکی رات ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی، جہاں گوٹھے گھر کے پنڈت ناکہ پر واقع مہالکشمی جیولرز کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔
EPAPER
Updated: December 23, 2024, 1:30 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
شاہ پور علاقے میں سنیچرکی رات ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی، جہاں گوٹھے گھر کے پنڈت ناکہ پر واقع مہالکشمی جیولرز کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔
شاہ پور علاقے میں سنیچرکی رات ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی، جہاں گوٹھے گھر کے پنڈت ناکہ پر واقع مہالکشمی جیولرز کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ میں دکان کے سیلس مین دنیش کمار چودھری (۲۵) شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے شاہ پور اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت نازک ہونے کے باعث انہیں تھانے بھیجا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شاہ پور کے پاس گوٹھے گھر کے پنڈت ناکہ پر جیولرس کی دکان ہے۔ اس میں دنیش کمارچودھری سیلس مین تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ دکان کے مالک کے رشتہ دار تھے، سنیچر کی رات ساڑھے ۱۰؍ بجے دکان بند کرکے اپنے مالک کے ساتھ گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار ۲؍ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور ایک بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ بیگ میں اہم دستاویزات موجود تھے۔ واقعے کے بعد شہر کے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اتوار کو شاہ پورکا بازار مکمل طور پر بند رہا اور تاجروں نے پولیس اسٹیشن تک احتجاجی مارچ نکال کر فوری طور پر ملزمین کی گرفتاری اور سیکوریٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تحقیقات کیلئے ڈاگ اسکواڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا سہارا لیا ہے۔ سینئر پولیس انسپکٹر جتیندر ٹھاکر نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرکے فائرنگ کے محرکات کا انکشاف کیا جائے گا۔