• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیخ حسینہ کا بنگلہ دیش کو ترقی یافتہ اور اسمارٹ ملک بنانے کا وعدہ

Updated: December 28, 2023, 7:40 AM IST | Dhaka

وزیراعظم نے۷؍ جنوری کے پارلیمانی الیکشن کیلئے انتخابی منشور جاری کیا، ملک کیلئے ۲۰۴۱ء تک کا ہدف طے کردیا

Sheikh Hasina is confident of victory once again.
شیخ حسینہ کو ایک بار پھر فتح حاصل کرنے کا یقین ہے۔

بنگلہ دیش کی  وزیر اعظم شیخ حسینہ  نے  اپنے ملک کے عوام کو ۲۰۴۱ء تک کا  خواب دکھاتے ہوئے  ایک بار پھر اقتدار انہیں سونپنے کی اپیل کی ہے۔ ان کی پارٹی اور حکمراں جماعت بنگلہ دیش عوامی لیگ نے۷؍ جنوری کو ہونے والے پارلیمانی الیکشن کیلئے  بدھ کو اپنا انتخابی منشور جاری کردیاجس میں بنگلہ دیش کو۲۰۴۱ء تک  ترقی یافتہ، خوشحال اور اسمارٹ ملک بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔
  حسینہ نے بدھ کو ایک تقریب میں کہاکہ’’اگر ملک کے لوگ ہمیں ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں، تو بنگلہ دیش۲۰۳۱ء تک ایک اعلیٰ متوسط ​​آمدنی والے ملک اور۲۰۴۱ء تک ایک ترقی یافتہ، خوشحال، اسمارٹ ملک کے طور پر قائم ہوجائے گا۔‘‘ حسینہ عوامی لیگ پارٹی کی صدر بھی ہیں۔ عوامی لیگ کی صدر نے۷؍جنوری کو ہونے والے۱۲؍ ویں  پارلیمانی انتخابات سے صرف۱۰؍ دن قبل ڈھاکہ میں ایک تقریب میں اپنی پارٹی کے انتخابی منشور کی نقاب کشائی کے بعد یہ تبصرہ کیا۔
  اس بار عوامی لیگ پارٹی کے انتخابی منشور کا نعرہ ہے ’’اسمارٹ بنگلہ دیش جہاں ترقی چمکتی ہے، روزگار میں اضافہ نظر آتا ہے۔‘‘پارٹی منشور میں حکمراں جماعت نے بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس ‘‘کا مظاہرہ کرنے، غربت کم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خدمت پر مبنی اور جوابدہ انتظامیہ کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
  حکمراں جماعت کے منشور میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پریس کی آزادی اور شفافیت، احتساب، اچھی حکمرانی کے ساتھ ساتھ ریاستی انتظام کے تمام پہلوؤں میں مضبوط جمہوری اقدار پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ منشور میں منی لانڈرنگ سے سختی سے نمٹنے، ملک اور معاشرے کی ہر سطح پر رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے، صحت کا عالمی نظام قائم کرنے اور ہیلتھ انشورنس متعارف کرانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ عوامی لیگ۲۰۰۹ء   سے بنگلہ دیش میں اقتدار پر قابض ہے۔ 

bangladesh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK