• Thu, 24 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیشنل سوئمنگ مقابلےمیں شمس عالم نے گولڈ ، سلور اور برونز میڈل جیتے

Updated: October 24, 2024, 6:31 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ۱۹؍تا ۲۲؍اکتوبر گوا میں منعقد ہونے والے ۲۴؍ ویں نیشنل پیراسوئمنگ چمپئن شپ میں انقلاب ایوارڈ یافتہ شمس عالم نے تیراکی کے مختلف مقابلےمیں گولڈ ، سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔

Shams Alam, an expert swimmer from Dharavi, showing the medal won in the competition. Image: Inquilab
دھاراوی کے ماہرتیراک شمس عالم مقابلے میں جیتے گئے میڈل دکھاتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ۱۹؍تا ۲۲؍اکتوبر گوا میں منعقد ہونے والے ۲۴؍ ویں نیشنل پیراسوئمنگ چمپئن شپ میں انقلاب ایوارڈ یافتہ شمس عالم نے تیراکی کے مختلف مقابلےمیں گولڈ ، سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔ دھاراوی کےشمس عالم نے بالترتیب ۲۰۰؍ میٹر میڈلے ، ۱۰۰؍میٹر فری اسٹائل اور ۱۰۰؍ میٹر بٹرفلائی تیراکی مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ، سلور اور برونز میڈل حاصل کئے۔ پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام اس مقابلے کی میزبانی مشترکہ طور پر کمشنر برائے معذور افراد کے دفتر اور اسپورٹس اتھاریٹی آف گوا نے پیرا اسپورٹس اسوسی ایشن آف گوا اور پیرا سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا کے اشتراک سے کیا تھا۔ ۴؍ روزہ چمپئن شپ میں ۲۸؍ ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے ۵۰۰؍ سے زیادہ تیراکوں نے حصہ لیا تھا۔ مردوں اور خواتین دونوں گروپوں کے مختلف عمر کے زمرے میں کل ۳۰۰؍ تمغوں کیلئے یہ مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ شمس عالم نے صوبہ بہار کی معرفت مقابلہ میں حصہ لیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK