• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شرد یادو کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں سوگ

Updated: January 14, 2023, 12:59 PM IST | New Delhi

ممتاز لیڈروں نے تعزیت کااظہار کیا، لالو یادو نے ’بڑا بھائی‘ کہہ کر یاد کیا

Rabri Devi comforting her daughter at Sharad Yadav`s residence; Photo: INN
رابڑی دیوی شرد یادو کی رہائش گاہ پر ان کی بیٹی کو دلاستہ دیتے ہوئے; تصویر:آئی این این

  سابق مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال پر  جمعہ کو سیاسی حلقوں  میں سوگ کاماحول رہا۔   کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعہ کو شرد یادو کےلواحقین  کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے پہنچے جہاں وہ ان کی بیٹی کو دلاسہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ ان کے علاوہ دیگر لیڈر بھی پرسہ دینے پہنچے۔  اپنے تعزیتی پیغام میں راہل گاندھی نے کہاکہ ’’شرد یادو سماجواد کے لیڈر ہونے کے ساتھ ایک نرم دل انسان تھے۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ ان کے غمزدہ اہل خانہ سے میں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک کے لئے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘‘
 لالو پرساد یادو نے سنگاپور کے اسپتال سے ویڈیو پیغام کے ذریعے شرد یادو کو خراج عقیدت پیش کی ۔  انہوں نے کہا کہ ’’بڑے بھائی شرد یادو کے انتقال کی خبر سن کر میں بہت پریشان ہوں۔ میں بہت دکھی ہوں، مجھے  بہت صدمہ پہنچا ہے۔ شرد یادو، ملائم سنگھ یادو، نتیش کمار اور میں، دیگر لیڈروں کے ساتھ عوامی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور کرپوری ٹھاکر کی صحبت میں سیاست کرتے رہے  ہیں۔ آج ان کی اچانک رخصتی سے مجھے بہت صدمہ پہنچا۔ وہ ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے۔ وہ صاف گو تھے۔ ان سے میں کبھی کبھی لڑ بھی لیتا تھا۔ اختلاف تو ہوتے تھے لیکن کبھی دلوں میں فرق نہیں آتا تھا۔ وہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK