بامبےاسٹاک ایکسچینج کے سینسیکس نے ۱۲۹۲؍پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور ۸۱۳۳۲؍پر بند ہوا۔ نفٹی میں بھی ۴۰۰؍سے زائد پوائنٹس کا اچھال ۔انڈیکس ۲۵؍ہزار کے قریب پہنچا۔
EPAPER
Updated: July 27, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Mumbai
بامبےاسٹاک ایکسچینج کے سینسیکس نے ۱۲۹۲؍پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور ۸۱۳۳۲؍پر بند ہوا۔ نفٹی میں بھی ۴۰۰؍سے زائد پوائنٹس کا اچھال ۔انڈیکس ۲۵؍ہزار کے قریب پہنچا۔
عالمی بازار کے مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر کم قیمتوں پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل ۵؍ کاروباری دنوں کی گراوٹ سے نکل کر جمعہ کو نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ٹیلی کام آپریٹر بھارتی ایئرٹیل کی جانب سے گجرات اور تلنگانہ میں اپنی وائی فائی سروس کی توسیع کے اعلان کے بعد ایئرٹیل کے حصص میں اضافہ ہوا اور نوکیا نے ہندوستان میں ایئرٹیل کے ساتھ شراکت میں اپنے پہلے ۵؍جی نان اسٹینڈ (این ایس اے) کلاؤڈ رن ٹرائل کو کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ ۴ء۵؍ فیصد اس سے مارکیٹ میں اضافے میں مدد ملی۔
بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۱۲۹۲ء۹۲؍ پوائنٹس یا۱ء۶۲؍ فیصد چھلانگ لگا کر۸۱۳۳۲ء۷۲؍ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ۴۲۸ء۷۵؍ پوائنٹس یا۱ء۷۶؍ فیصد مضبوط ہوئی اور ۲۴۸۳۴ء۸۵؍ پوائنٹس کی نئی چوٹی پر پہنچ گئی۔ اس دوران بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ ۲ء۱۲؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۴۷۷۰۶ء۶۷؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۱ء۰۰؍ فیصد بڑھ کر۵۴۲۹۴ء۳۵؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر ۴۰۴۰ء کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے۲۶۵۲؍ کی خریداری،۱۲۸۶؍ میں فروخت ہوئی جبکہ۱۰۲؍ کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۴۷؍ کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ باقی ۳؍ میں گراوٹ رہی۔مضبوط سرمایہ کاری کے جذبات کی وجہ سے بی ایس ای کے تمام۲۰؍ گروپس میں تیزی کا رجحان رہا۔