• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیئر بازار میں اس ہفتے تیزی کا امکان، یہ عوامل اثرانداز ہوں گے

Updated: November 27, 2023, 12:55 PM IST | Agency | New Delhi

شیئر بازار میں اس ہفتے تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ۵؍ ریاستوں کے الیکشن کے بعد ایگزٹ پول، مالیاتی سال ۲۰۲۴ء کی شرح نمو ، تیسری سہ ماہی کا امریکی جی ڈی پی ڈیٹا، فیڈ چیئرمین کی تقریر، گلوبل معاشی ڈیٹا، ڈومیسٹک اکنامک ڈیٹا، آٹو سیلز، ایف آئی آئی کا بہاؤ، خام تیل کی قیمتیں اور آنے والے آئی پی او پر بازار کی نظریں رہیں گی۔

Volatility in the share market may be more intense this week. Photo: INN
اس ہفتے شیئر بازار میں  اتار چڑھاؤ زیادہ تیز ہوسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

شیئر بازار میں اس ہفتے تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ۵؍ ریاستوں کے الیکشن کے بعد ایگزٹ پول، مالیاتی سال ۲۰۲۴ء کی شرح نمو ، تیسری سہ ماہی کا امریکی جی ڈی پی ڈیٹا، فیڈ چیئرمین کی تقریر، گلوبل معاشی ڈیٹا، ڈومیسٹک اکنامک ڈیٹا، آٹو سیلز، ایف آئی آئی کا بہاؤ، خام تیل کی قیمتیں اور آنے والے آئی پی او پر بازار کی نظریں رہیں گی۔ حالانکہ ہفتے کے پہلے کاروباری دن(پیر ۲۷؍نومبر) کو گرونانک جینتی کے پیش نظر کاروبار بند رہے گا۔ 
(۱) ریاستی الیکشن اور ایگزٹ پول: ۵؍ریاستوں میزروم، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں ودھان سبھا انتخابات چل رہے ہیں۔ ووٹنگ کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد اگلے ہفتے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ نتائج تلنگانہ میں ۳۰؍ نومبر کو ووٹنگ ختم ہونے کے بعد شام کو جاری کئے جائیں گے۔ ایگزٹ پول کے نتائج بازار کو متاثر کرسکتے ہیں۔
(۲) تیسری سہ ماہی کے جی ڈی پی اندازے: عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی نظریں ۲۹؍ ستمبر کو جاری ہونے والی تیسری سہ ماہی کے امریکی جی ڈی پی نمو کے اندازوں پر رہے گی۔ یہ مہنگائی اور نوکریوں کےڈیٹا کے بعد ، فیڈرل ریزرو کے لئے ایک اور اہم ڈیٹا ہے۔ ایڈوانس ایسٹیمیٹ(اکتوبر میں جاری) کے مطابق امریکی معیشت تیسری سہ ماہی کے لئے ۴ء۹؍فیصد کی سالانہ رفتار سے بڑھے گی، جبکہ تیسری سہ ماہی کے لئے حقیقی نمو ۲ء۱؍ فیصد درج کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ریئل کنزیومر اسپینڈنگ کے اگلے اندازے کا اعلان بھی اسی دن ہوگا۔ ساتھ ہی یکم دسمبر کو فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پاویل کی تقریر پر بھی سرمایہ کاروں کی نظر رہےگی۔ دیگر فیڈ افسر والر، گلوبسی، بومن ، بر ، میسٹر اور ولیمس بھی اگلے ہفتے خطاب کریں گے۔ پچھلی پالیسی میٹنگ کے ۲۲؍  نومبر کو اہم نکات میں فیڈ افسران نے شرح  میں تخفیف کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا، لیکن وہ اب بھی مہنگائی کے بارے میں فکرمند ہیں۔
(۳) گلوبل اکنامک ڈیٹا: سرفہرست ۳؍ معیشتوں اور یورپ سمیت کئی ممالک کے نومبر کے لئے مینوفیکچرنگ پی ایم آئی ڈیٹا اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں نئے گھروں کی فروخت، بلڈنگ پرمٹ، خام تیل کی انوینٹری اور پینڈنگ ہوم سیلز کے ڈیٹا پر بھی بازار کی نظر رہے گی۔
(۴) ہندوستان کی دوسری سہ ماہی کی جی ڈی پی نمو: گھریلو محاذ پر بازار کی نظر ۳۰؍ نومبر کو جاری ہونے والے جولائی ستمبر سہ ماہی کے جی ڈی پی نمو ڈیٹا پر بھی ہوگی۔ ماہرین معاشیات کو جی ڈی پی نمو کی شرح لگ بھگ ۶ء۸؍ سے ۷؍فیصد رہنے کی امید ہے۔ ملک کی شرح نمو معاشی سال ۲۰۲۴ء کی اپریل جون سہ ماہی میں ۷ء۸؍ فیصد رہ تھی۔ بارکلیج انڈیا کا اندازہ ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی سالانہ بنیاد پر ۶ء۸؍ فیصد سے نمو پائی۔ وہیں ایس بی آئی ریسرچ کے مطابق اس سہ ماہی میں شرح نمو ۷؍فیصد کے آس پاس رہ سکتی ہے۔
(۵) آٹو سیلز ڈیٹا: بازار کی نظریں یکم دسمبر کو جاری کئے جانے والے ماہانہ آٹو سیلز ڈیٹا پر بھی رہے گی۔ اس میں دیوالی کی فرخت کے اعدادوشمار پر خاص توجہ دی جائے گی۔ نفٹی آٹو، انڈیکس سیکٹرز میں سب سے زیادہ منافع بخش انڈیکس میں سے ایک تھا، جو جاری ماہ میں ۷؍فیصد بڑھا ہے۔ اس نے بینچ مارک نفٹی ۵۰؍ سے بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK