• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی مارکیٹ میں آنے والی تیزی کا شیئر مارکیٹ پراثر، تقریباً ڈیڑھ فیصد کا اضافہ

Updated: September 13, 2024, 2:15 PM IST | Agency | Mumbai

بی ایس ای کا۳۰؍ شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس۵۵ء۱۴۳۹؍ پوائنٹس یعنی ۱ء۷۷؍ فیصد کے اضافے کے ساتھ۷۱ ء۸۲۹۶۲؍ پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

Look at the Bombay Stock Exchange screen. Photo, Revolution: Shadab Khan
بامبےاسٹاک ایکسچینج کی اسکرین پر نظریں۔ تصویر،انقلاب:شاداب خان

 امریکہ میں خردہ مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ستمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد کمی کی امید میں عالمی مارکیٹ میں آنے والی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر ہمہ گیر خریداری کی بدولت جمعرات کو شیئر مارکیٹ بازار تقریباً ڈیڑھ فیصد سے زیادہ چھلانگ لگا کر نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ 
 بی ایس ای کا۳۰؍ شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس۱۴۳۹ء۵۵؍ پوائنٹس یعنی ۱ء۷۷؍ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۸۲۹۶۲ء۷۱؍ پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۴۷۰ء۴۵؍پوائنٹس یعنی۱ء۸۹؍ فیصد چھلانگ لگا کر۲۵۳۸۸ء۹۰؍ پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ 
 بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ۱ء۳۲؍ فیصد بڑھ کر۴۹۰۱۰ء۸۱؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۰ء۷۹؍ فیصد مضبوط ہوکر ۵۶۵۸۹ء۹۳؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 
 اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر۴؍ ہزار۶۹؍کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے۲؍ ہزار۳۳۷؍ میں اضافہ جبکہ ایک ہزار۶۰۹؍ میں کمی اور۱۲۳؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۴۹؍کمپنیوں میں خریداری ہوئی جبکہ ایک میں فروخت ہوئی۔ 
 تجزیہ کاروں کے مطابق اگست میں امریکی میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر خردہ افراط زر میں ۰ء۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ماہ شرح سود میں ۰ء۲۵؍ فیصد کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کی جانب سے ایک بار اور شرح سود میں کمی کی امید نے بھی سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت بخشی۔ 
 اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں ۰ء۹۰، جرمنی کے ڈیکس میں ۱ء۲۹، جاپان کے نکئی میں ۳ء۴۱؍ اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں ۰ء۷۷؍ فیصد کا اضافہ ہوا لیکن چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۱۷؍ فیصد گر گیا۔ 
 بی ایس ای کے تمام۲۰؍ گروپوں میں خریداری ہوئی۔ اس میں میٹلز۳ء۰۵، ٹیلی کام ۲ء۶۱، ٹیک۲ء۰۲، کموڈٹیز۱ء۸۵، سی ڈی ۱ء۴۷، انرجی۱ء۶۸، ایف ایم سی جی۰ء۹۷، فائنانشیل سروسیز۱ء۳۹، ہیلتھ کیئر۱ء۱۰، انڈسٹریلس ۱ء۳۴، آئی ٹی۱ء۵۳، یوٹیلٹیز۱ء۹۳، آٹو۱ء۹۹، بینکنگ ۱ء۵۲، کیپیٹل گڈز۱ء۵۴، آیل اینڈ گیس ۱ء۶۴، ریئلٹی۰ء۹۱؍ اور سروسیز گروپ ۱ء۵۴؍ فیصد چڑھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK