• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جانچ کیلئے مزید وقت دینے کیخلاف شرجیل امام کی پٹیشن خارج

Updated: July 10, 2020, 4:02 AM IST | New Delhi

دہلی ہائی کورٹ نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں  کی پاداش میں  گرفتار ہونےوالےشرجیل امام کی اُس پٹیشن کوجمعہ کو خارج کردیا جس میں انہوں  نے یو اے پی اے کے تحت درج کیس میں  پولیس کو جانچ کیلئے مزید وقت دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

Sharjeel Imam. Photo: INN
شرجیل امام۔ تصویر: آئی این این

دہلی ہائی کورٹ نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں  کی پاداش میں  گرفتار ہونےوالےشرجیل امام کی اُس پٹیشن کوجمعہ کو خارج کردیا جس میں انہوں  نے یو اے پی اے کے تحت درج کیس میں  پولیس کو جانچ کیلئے مزید وقت دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ تکنیکی طورپر چونکہ پولیس طے شدہ وقت میں جانچ مکمل کرکے چارج شیٹ داخل نہیں  کرسکی ہے اس لئے شرجیل امام کیلئے ضمانت ملنے کا راستہ صاف ہوجاتا مگر جانچ کیلئے پولیس کو مزید مہلت دیئے جانےسے وہ اس سے محروم ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ دہشت گردوں  کی مدد کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونےو الے جموں  کشمیر پولیس کے ڈی سی پی دیویندر سنگھ کو اسی بنیاد پر ضمانت مل گئی تھی۔ سنیچر کو جسٹس وی کامیشور راؤ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مقدمہ کی شنوائی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ’’میں  نے پٹیشن کو خارج کردیا ہے۔‘‘ انہوں  نےبتایا کہ تفصیلی فیصلہ جلد ہی کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائےگا۔ دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں  اپنی دلیل میں  کہا ہے کہ جانچ کیلئے مزید ۳؍ مہینے کا وقت دینے کے ذیلی عدالت کے ۲۵؍ جون کے فیصلے میں  کوئی کمزوری نہیں  ہے۔ واضح رہےکہ یو اے پی اے کے تحت جانچ ایجنسی کو ۹۰؍ دنوں  میں  چارج شیٹ فائل کرنی ہوتی ہے مگر شرجیل کے کیس میں  اسے ۶؍ مہینے کا وقت مل گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK