Inquilab Logo

ہندوستان کے غلط نقشے پر تھرور کو معافی مانگنی پڑی

Updated: October 01, 2022, 12:05 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کے صدارتی الیکشن کیلئے انتخابی منشور میں غلط نقشہ استعمال کر بیٹھے تھے

Shashi Tharoor while filing the form .Picture:INN
ششی تھرور پرچہ داخل کرتے وقت ۔ تصویر:آئی این این

 ششی تھرور نے کانگریس صدر کے عہدے کیلئےانتخابی منشور میں  ہندوستان کا غلط نقشہ   استعمال کرنے پر غیر مشروط معافی مانگ لی  ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ’’کوئی بھی جان بوجھ کر ایسی باتیں نہیں کرتا، رضاکاروں کی ایک چھوٹی ٹیم نے غلطی کی، ہم نے اسے فوری طور پر درست کر دیا ہے اور میں اس غلطی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر کے عہدے کیلئے  ششی تھرور کے منشور نے تنازع کو جنم دیا۔ انھوں نے منشور کے ساتھ ہندوستان کا ایسا نقشہ بھی شامل کیا  جس میں جموں  کشمیر اور لداخ کے کچھ حصے کو ہندوستان کا حصہ نہیں بتایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر صارفین نےاس کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے ’’بڑی غلطی‘‘ اور شرمناک قرار دیا ۔کچھ صارفین نے تھرور  پر’’تقسیم کرنے والا‘‘ ہونے کا الزام بھی لگادیا۔ اہم بات یہ ہے کہ تھرور کے منشور میں اس ’’غلطی ‘‘ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی لیڈر جے رام رمیش نے کہا  کہ اس سنگین غلطی کے بارے میں صرف ڈاکٹر تھرور اور ان کی ٹیم ہی وضاحت کرسکتے ہیں۔  ۳؍ سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب سابق مرکزی وزیر’’کتابچے میں نقشہ‘‘ تنازع میں  پھنسے ہیں۔ اس سے قبل دسمبر۲۰۱۹ء میں انہوں نے کیرالا کانگریس کے احتجاج کے دوران شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک کتابچہ شیئر کیا تھا جس میں اسی طرح کی غلطی ہوئی  تھی۔ تاہم، انہوں نے بی جے پی کے آئی ٹی سیل اور سمبت پاترا جیسے لیڈروں  کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اس ٹویٹ کو حذف کر دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK