سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا کیلئے آسنسول سیٹ حالانکہ پٹنہ صاحب کی طرح نہیں ہے لیکن ۲۰۲۲ء کے ضمنی انتخابات میں ان کی جیت ثابت کرتی ہے کہ ان کی مقبولیت یہاں بھی پٹنہ سے کم نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2024, 5:04 PM IST | Arkam Noorul Hasan | Mumbai
سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا کیلئے آسنسول سیٹ حالانکہ پٹنہ صاحب کی طرح نہیں ہے لیکن ۲۰۲۲ء کے ضمنی انتخابات میں ان کی جیت ثابت کرتی ہے کہ ان کی مقبولیت یہاں بھی پٹنہ سے کم نہیں ہے۔
بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا کااپنا سیاسی مرتبہ وحیثیت ہے۔ وہ جس پارٹی میں بھی(بی جےپی، کانگریس اور فی الوقت ترنمول کانگریس) رہے ہیں اپنے منفرد انداز میں رہے ہیں۔ انہیں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کے آسنسول حلقے سے امیدوار بنایا ہے۔ یہاں سے شتروگھن سنہا کی راہ آسان نظرآرہی ہے کیونکہ وہ موجودہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں اور ان کے مقابلے میں کوئی بڑا نام نہیں ہے۔ اس سے قبل ۲۰۲۲ء میں ہی انہیں ترنمول کانگریس نے یہاں سےلوک سبھا کے ضمنی الیکشن میں اتارا تھا اور انہوں نے بی جے پی کےاگنی مترا پال کو۳؍ لاکھ ۳؍ ہزار۲۰۹؍ ووٹوں کے بہت بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ شتروگھن سنہا کا بنیادی پارلیمانی حلقہ پٹنہ صاحب رہا ہے۔ اس حلقے کی انہوں نے ۱۰؍ سال نمائندگی کی۔ پٹنہ صاحب سے انہوں نے بی جےپی امیدوار کی حیثیت سے ۲۰۰۹ء اور۲۰۱۴ء میں جیت حاصل کی تھی۔ ۲۰۱۹ء میں اس سیٹ سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئے تھے لیکن روی شنکر پرسادکے مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ۲۰۲۲ء میں شتروگھن سنہا نے ترنمول کانگریس کا دامن تھام لیا اور آسنسول کے ضمنی الیکشن میں جیت حاصل کی۔
سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا کیلئے آسنسول سیٹ حالانکہ پٹنہ صاحب کی طرح نہیں ہے لیکن ۲۰۲۲ء کے ضمنی انتخابات میں ان کی جیت ثابت کرتی ہے کہ ان کی مقبولیت یہاں بھی پٹنہ سے کم نہیں ہے۔ ایک جانب اداکار کی حیثیت سے اپنی مقبولیت کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ہنر شتروگھن سنہا جانتے ہیں تو دوسری جانب ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کی مغربی بنگال میں ساکھ کا فائدہ بھی انہیں ملنے کا قوی امکان ہے۔ یہاں سے بی جے پی نے پہلے مشہور بھوجپوری اداکار پون کمارکو ٹکٹ دیا تھالیکن کسی وجہ سے انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیاجس کے بعد سے بی جےپی کو اس سیٹ پرکوئی مضبوط امیدوار نہیں مل سکا۔ بی جےپی نے اس سیٹ سے جتیندرتیواری کوکھڑا کیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی جتیندر تیواری آسنسول کے میئر بھی رہ چکے ہیں ۔ جتیندرتیواری آسنسول کے مقامی باشندے ہیں ۔ اس سیٹ سے سی پی ایم کی سابق رکن اسمبلی جہاں آراءخان بھی میدان میں ہیں لیکن شتروگھن سنہا کو کسی سخت چیلنج ملنے کا امکان کم ہے۔