سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر اور بحرین میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ یہاں کل یعنی ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء (اتوار) کو عید منائی جائے گی۔
EPAPER
Updated: March 29, 2025, 9:28 PM IST | Riyadh
سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر اور بحرین میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ یہاں کل یعنی ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء (اتوار) کو عید منائی جائے گی۔
آج ملک کے کئی ممالک میں ۲۹؍ واں روزہ تھا جہاں اسلامی روایات کے مطابق نئے ماہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ متعدد ممالک نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے جن میں سعودی عرب، کویت، یو اے ای، قطر اور بحرین قابل ذکر ہیں۔ لہٰذا ان ممالک میں کل یعنی ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء، بروز اتوار منائی جائے گی جبکہ ہندوستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں اتوار کو ۲۹؍ واں روزہ ہوگا اور اسی شام چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
BREAKING NEWS | The crescent moon has been sighted in Saudi Arabia. #EidAlFitr will be celebrated on Sunday, 30th March 2025.
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) March 29, 2025
May Allāh accept our siyām, qiyām & a`māl & may He allow us to witness many more Ramadāns in good health. Āmīn. pic.twitter.com/JHxLWE3r61
ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، عمان اور آسٹریلیا میں ۳۱؍مارچ (پیر) کو عید منائی جائے گی۔
اگر ہندوستان میں اتوار کی شام چاند نظر آیا تو یہاں کے مسلمان پیر (۳۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء) عید منائیں گے، بصورت دیگر یکم اپریل ۲۰۲۵ء، بروز منگل عید منائی جائے گی۔