Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اخلاقی تعلیم کے بغیر پُر امن اور خوشحال معاشرہ کی تعمیر ناممکن ہے: شیخ ابوبکر احمد

Updated: February 18, 2025, 11:54 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کالی کٹ مرکز میں سالانہ ختم البخاری اورکانوکیشن کانفرنس میں ملک وبیرون ممالک کی متعدد شخصیات کی شرکت،۹۰۵؍ فارغین کو سند اور دستار سے نوازا گیا۔

A scene from Khatam al-Bukhari and the Convocation Conference. Photo: INN
ختم البخاری اورکانوکیشن کانفرنس کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

کیرالا کے خوبصورت اور مذہبی وتعلیمی شہر کالی کٹ میںگزشتہ دنوں ملک کے معروف تعلیمی ادارے جامعہ مرکز الثقافہ السنیہ تعلیمی کے زیر اہتمام ختم البخاری کے ۵؍سالہ جشن پرسہ روزہ سالانہ ختم البخاری وکانوکیشن کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں ملک اور بیرون ممالک کے متعدد علمائے کرام اور اہم تعلیمی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرملک کی مختلف ریاستوں کے ۹۰۵؍ فارغین علما کو سند اوردستار سے نوازا گیا۔
 ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق کانوکیشن کانفرنس کا افتتاح ازبکستان کے سپریم امام رحمت اللہ ترمذی نے کیا۔اس موقع پر کانفرنس کے مجمع سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر  احمد نے کہاکہ اخلاقی تعلیم ہی پُر امن اور ہم آہنگ معاشرہ کو تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اخلاقی تعلیم سے محرومی ناکامی ہے۔آج ضرورت ہے کہ اخلاقی تعلیم کو مضبوط کیا جائے تاکہ انسانی اقدار کی بقا اور زندگی کے اصل مقصد کی طرف گامزن ہو یا جاسکے۔سماج  اورمعاشرہ کی تباہی غیر اخلاقی تعلیم کی وجہ سے ہے۔ اخلاقی تعلیم ہی سے پُر امن اور خوشحال معاشرہ کی تعمیر  ہوسکتی ہے۔شیخ نے اعلی تعلیمی اداروں میں منشیات اور بری لت کے خلاف تشویش کا اظہارکیا ۔شیخ نے سرکاری اداروں اور تعلیمی شعبہ جات پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کو قومی نصاب میں شامل کریں۔کانفرنس کاآغاز مرکز صدرسید علی بافقیہ نے اپنی دعا سے کیا۔
 سنی جمعیۃ العلماءکے صدر مولانا ای سلیمان مسلیار نے صدارتی فرائض کوانجام دیا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے عمر بن حافظ شریک ہوئے۔  ریکٹر آف جامعہ مرکز ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے تعارفی خطاب کیا۔مولانا سی محمد فیضی ڈائریکٹر جنرل نے کلیدی خطاب کیا۔شیخ ابوبکر احمد کے ہاتھوں فارغین کو سند  اوردستار سے نوازاگیا۔اس موقع پر مرکز نے اپنی ۵؍سالہ خدمات کو اُجاگر کیا۔ رضا اکیڈمی کے بانی  اوررئیس  الحاج سعید احمد نوری کو ’مولانا شاہ الحمید میموریل نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ ایوارڈ‘پیش کیا گیا۔قبل ازیں ایجو سمپوزیم، علماء کانفرنس،ثقافی شوریٰ اجلاس اور حدیث کانفرنس منعقد ہوئیں۔ریاست کی اہم مقتدر شخصیات کو خصوصی جبہ سے بھی نوازا گیا جن کے اسماء مولانا عبدالقادر،ڈاکٹرحسین ثقافی،پیروڈعبدالرحمان ثقافی، سید طٰہٰ ثقافی،ڈاکٹر ٹی بوبکر ہیں۔ کانفرنس سے خیرمقدمی کلمات  ڈائریکٹرمرکز مولانا عبید اللہ ثقافی نے پیش کیا۔آخر میں تمام سامعین کا شکریہ پی محمد یوسف نےادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK