• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں جانتا ہوں کہ تم (سُشانت سنگھ) کس درد سے گزر رہے تھے

Updated: June 16, 2020, 9:13 AM IST | Agency | Mumbai

شیکھر کپور کا سنسنی خیز انکشاف، دعویٰ کیا کہ وہ اُن لوگوں کو جانتے ہیں جنہوں نے سشانت کو بری طرح مایوس کیا، اداکار کے ماموں نے جانچ کا مطالبہ کیا

Sushant SIngh Rajput and Shekhar Kapoor - PIC : INN
سشانت سنگھ راجپوت اور شیکھر کپور ۔ تصویر : آئی این این

فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ہر کوئی اس سوال کا جواب  معلوم کرنا چاہتا ہے کہ آخر وہ کیا حالات تھے جنہوں  نے ہمیشہ مسکراتے رہنے والے اس خوبرو نوجوان اداکار کو خودکشی جیسے انتہائی قدم پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر فلم انڈسٹری کی بڑی ہستیاں بھی  تعزیتی پیغامات کے ساتھ یہی سوال پوچھتے ہوئے حیرت کااظہارکررہی  ہیں تاہم معروف فلم پروڈیوسر شیکھر کپور نے اپنے ٹیوٹ سے دھماکہ کر دیا ہے۔  
 شیکھر کپور نے آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کا ہم راز ہونے کا دعویٰ کرتےہوئے  پیر کوٹویٹ کیا ہے کہ ’’میں جانتا تھا کہ تم کس درد سے گزر رہے ہو۔ میں جانتا ہوں ان لوگوں کی کہانی جنہوں نے تمہیں اس بری طرح مایوس کیا کہ تم میرے کندھے پر (سر رکھ کر) رویا کرتے تھے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے افسوس کااظہارکیا کہ ’’کاش میں پچھلے ۶؍ مہینوں میں تمہارے آس پاس   رہ پاتا۔ کاش تم مجھ سے رابطہ کرلیتے۔‘‘   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK