• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شگیرواشیبا پھرجاپان کے وزیراعظم منتخب، ایوانوں میں برتری ثابت کرنے میں کامیاب

Updated: November 12, 2024, 10:33 AM IST | Tokyo

حالانکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی۲۲۳؍سیٹوں  کے ساتھ پارلیمان میں اکثریت کے ہندسے۲۳۳؍ سے اب بھی پیچھے ہے۔

Yoshiko Noda (right), congratulating Ishiba. Photo: INN.
یوشیکو نودا(دائیں )، اشیبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے لیڈرشیگیرو ایشیبا، جاپانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد پیر کو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔ وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ نے پیر کی سہ پہر کو غیر معمولی اجلاس بلایا۔ ایل ڈی پی اور کومیتوکے حکمران اتحاد نے گزشتہ ماہ کے عام انتخابات میں اپنی دیرینہ اکثریت کھو دی تھی، اسلئے ایشیبا اور مرکزی اپوزیشن آئینی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر یوشی ہیکو نودا کے درمیان دوسرے راؤنڈ کے مقابلے میں بدل گیا۔ 
ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں ۶۷؍ سالہ اشیبا حالانکہ اکثریتی ووٹ (۲۳۳) نہیں مل سکے ہیں۔ ۴۶۵؍رکنی ایوان میں اشیبا کو ۲۲۱؍ قانون سازوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ جبکہ ان کے حریف اور اپوزیشن کی بڑی جماعت کانسٹی ٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یوشیکو نوداکو ۱۶۰؍ ووٹ ملے۔ جبکہ ۸۸؍ووٹ دیگر امیدوار وں کو ملے۔ اس طرح وہ نودا کو پیچھے چھوڑ کر ملک کے ۱۰۳؍ ویں وزیر اعظم بن گئے۔ تاہم، وہ۲۳۳؍ اکثریت کی حد سے کم ہو گئے۔ خیال رہے کہ اشیبا نے اکتوبر کے اوائل میں ملک کے۱۰۲؍ویں وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا اور اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے فوری انتخابات کا اعلان کیا لیکن ایک مضبوط مینڈیٹ کے بجائے، انہیں دھچکا لگا، کیونکہ ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سلش فنڈ اسکینڈل سے مایوس ہو کر حکمران بلاک کو۲۰۰۹ء کے بعد اپنی کمزور پوزیشن میں  لاکھڑاکردیا ہے۔ ایل ڈی پی اور کومیتو نے پارلیمنٹ کے طاقتور ایوان میں ۴۶۵؍ میں سے کل۲۱۵؍ نشستیں حاصل کیں، اکثریت کیلئے درکار ۲۳۳؍نشستوں سے کم۔ اکیلے ایل ڈی پی نے۱۹۱؍ نشستیں حاصل کیں، جو کہ انتخابات سے قبل اس کی۲۴۷؍ نشستوں سے بہت کم تھیں۔ اسکے برعکس اپوزیشن کی بڑی پارٹی سی ڈی پی نے اپنی نمائندگی میں نمایاں اضافہ کیا۔ ۹۸؍ سے بڑھ کر۱۴۸؍ سیٹوں پر پہنچ گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK