آمشیا پاڑوی کے حامیوں نے ریلی نکالی اور ریلی کے دوران آپس میں لڑ پڑے، پولیس تماشائی بنی دیکھتی رہی۔
EPAPER
Updated: November 29, 2024, 2:43 PM IST | Agency | Nandurbar
آمشیا پاڑوی کے حامیوں نے ریلی نکالی اور ریلی کے دوران آپس میں لڑ پڑے، پولیس تماشائی بنی دیکھتی رہی۔
نندور بار :( ایجنسی) نندوربار ضلع کی اکل کوا سیٹ سے شیوسینا(شندے) کے امیدوار آمشیا پاڑوی نے الیکشن جیت لیا ہے۔ اسی جیت کی خوشی میں پارٹی کارکنان نے ایک ریلی نکالی۔ بینڈ باجے کے ساتھ ناچتے گاتے جا رہے کارکنان کے درمیان ہی لڑائی ہو گئی۔ دونوں گروہوں کے درمیان مارپیٹ اتنی بڑھی کہ کون کسے پیٹ رہا ہے یہ سمجھ ہی میں نہیں آ رہا تھا۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
اطلاع کے مطابق اکل کوا سیٹ سے شیوسینا (شندے) کے امیدوار آمشیا پاڑوی کے جیت جانے کے بعد ان کے حامیوں نے ایک ریلی نکالی۔ اس میں ۱۰؍ الگ الگ بینڈ بلوائے گئے تھے جو ریلی میں آگے پیچھے ڈھول تاشے بجاتے جا رہے تھے جبکہ نومنتخب رکن اسمبلی کے حامی ان کی موسیقی پر رقص کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ اسی دوران دو لوگوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جو دو گروہوںکا جھگڑا بن گیا اور دونوں گروہ ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے۔ مارپیٹ اتنی بڑھ گئی کہ ریلی میں افرا تفری مچ گئی اور یہ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کون کس گروہ میں ہے۔ سب ایک دوسرے کو پیٹ رہے تھے۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ جب لڑائی زیادہ بڑھی تو پولیس نے آگے بڑھ کر معاملے کو قابو میں کیا۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ۔ پولیس پر تنقید ہو رہی ہے۔