• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیوسینا (شندے) امیدوار شائنا این سی کا ریلیوں میں پُرجوش خیرمقدم

Updated: November 14, 2024, 11:28 PM IST | Mumbai

ممبا دیوی کے لوگوں کے پاس اچھی امیدوار منتخب کرنے کا بہترین موقع ہے، ابھی نہیں تو کبھی نہیں:شائنا این سی

Shina NC Mambadi Assembly Constituency along with her female supporters.
شائنااین سی ممبادی اسمبلی حلقہ انتخاب میں اپنی حامی خواتین کے ہمراہ۔ (تصویر: انقلاب)

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا سے امیدوار شائنا این سی ممبادیوی حلقہ انتخاب میں جن گلی محلوں میں ریلیوں اور روڈ شو میں جارہی ہیں ان کا پُرجوش خیر مقدم کیا جارہا ہے  ا ورانہیں عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔
 اپنی ریلیوں اور ملاقاتوں میں شائنا این سی عوام کو یہ یقین دلارہی ہیںکہ چونکہ وہ ایک تاجر بھی ہیں اس لئے ان کے نام کے ساتھ جو ’این سی‘ لگا ہے اس کا مطلب ’نان کرپٹ‘ (بدعنوانی سے پاک) ہے اور ان کے اب تک کے کریئر میں نہ تو کسی نے ان پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے اور نہ ہی وہ کسی تنازع کا شکار ہوئی ہیں۔
 ان کا کہنا ہے کہ ’’ممبادیوی حلقہ دیگر علاقوں کے مقابلے بدترین حالت میں ہے ۔ یہاں اسکول، کالج، لائبریری، کھیل کا میدان وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن مجھ میں وہ سیاسی جذبہ، ہمت اور طاقت ہے کہ میں اچھے ماہرین، اچھے سرکاری افسران کو ساتھ لے کر اس حلقہ انتخاب کی حالت بہتر بناسکتی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کی حالت میں بہتری لانے کیلئے اچھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ‘‘
 شائنا این سی کی اپیل اور دعویٰ یہ بھی ہےکہ یہاں کے لوگوں کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، بدعنوانی سے پاک اور قابل امیدوار کو منتخب کریں جس کے پاس کام کرنے کا جذبہ بھی ہے۔ یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔
 شائنا این سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی حیثیت سے وہ خواتین کے مسائل کو سمجھتی ہیں اور ان کیلئے بہترین فلاحی کام کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK