اسے ۱۹۲۵ء میں بمبئی میونسپل کارپوریشن نے قائم کیا تھا۔ ۱۹۲۷ء تک یہ ’ماہم پارک‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 11:04 AM IST | Hamil Asher | Dadar
اسے ۱۹۲۵ء میں بمبئی میونسپل کارپوریشن نے قائم کیا تھا۔ ۱۹۲۷ء تک یہ ’ماہم پارک‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
ہم شیواجی پارک (ایس پی) میدان میں سنچری بنانے والے کسی کھلاڑی کا ذکر نہیں کررہے ہیں بلکہ اس مشہور میدان کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جس نے نئے سال میں خود اسکور بورڈ پر ۱۰۰؍کے ہندسے کو چھو لیا ہے۔ شیواجی پارک کو بمبئی میونسپل کارپوریشن نے ۱۹۲۵ء میں انگریزوں کے دور میں قائم کیا تھا۔ ۱۹۲۷ء تک یہ ’ماہم پارک‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ بعدازیں اسے ’شیواجی پارک‘ کا نام دیا گیا۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی ) نے۱۲؍ مارچ۲۰۲۰ء کو شیواجی پارک کا نام بدل کر ’چھترپتی شیواجی مہاراج پارک‘ کر دیا۔ اس کے محل وقوع اور سیاسی اہمیت کے پیش نظر اس جگہ پر سیاسی سرگرمیاں بھی کی جاتی ہیں ۔ ’سوبو سائیکلسٹ‘ کے بانی روی اگروال نے اس بارے میں کہا کہ ’’یہ پارک کرکٹ کھیلنے کیلئےمخصوص ہے لیکن یہاں دیگر کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔ سائیکل سواروں کیلئے شیواجی پارک ملاقات کی ایک جگہ ہے۔ کئی لوگ یہاں سے اپنی سرگرمی کا آغاز کرتے ہیں ۔ دیگر گروپ سائیکل کی اپنی سواری کا اختتام یہاں کرتے ہیں۔ ‘‘’فائیوجی (فائیو گارڈن)‘ رنر گروپ چلانے والے آنند ایس کین نے کہاکہ ہم اکثر ایس پی (شیواجی پارک )میں دوڑلگاتے ہیں، یہ ایک مشہور جگہ ہے جہاں پہلے آکسیجن فیکٹری ہوا کرتی تھی۔ اب یہ بھیڑبھاڑ والی جگہ بن گئی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس میدان کے اندر ایک سرکیولر ٹریک بنایا جائے جس کا استعمال چہل قدمی اور دو ڑلگانے جیسی سرگرمیوں کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارے ہردلعزیز ایس پی(شیواجی پارک ) کو ۱۰۰؍ سال ہورہے ہیں، ہم یہاں مزید درخت لگانے کی امید کر رہے ہیں۔ یہاں عوامی تقریبات کی اجازت دینے کی کارروائی مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔