ہیلی کاپٹر فضا میںہی ٹوٹ کردوحصوں میں تقسیم ہوا اور دریا ئےہڈسن میں جاگرا۔
EPAPER
Updated: April 12, 2025, 11:47 AM IST | New York
ہیلی کاپٹر فضا میںہی ٹوٹ کردوحصوں میں تقسیم ہوا اور دریا ئےہڈسن میں جاگرا۔
امریکہ کے مینہٹن میں پیئر۴۰؍ کے نزدیک دریائے ہڈسن میں جمعرات کی دوپہر ہیلی کاپٹر کے ایک دردناک سانحہ میں اسپین کی کمپنی سیمنس کے سی ای او آگسٹین اسکوبار اپنی اہلیہ اور ۳؍ بچوں کےساتھ ہلاک ہوگئے۔ ان کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی فوت ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر درائے ہڈسن کے اوپر سے پرواز کےو قت اچانک ٹوٹ کر دو حصوں میں بٹ گیا اورندی میں جاگرا۔آگسٹین اسکوبار اپنی اہلیہ اور بچوں کےساتھ سیاحت کیلئے نیویارک آئے تھے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ تفریحی مقامات کی سیر کررہے تھے۔ نیویارک سٹی پولس ڈپارٹمنٹ کی کمشنر جیسکا ٹِش نے مہلوکین کی شناخت سے قبل کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا تھاکہ حادثہ میں ایک پائلٹ، ۲؍ بالغ افراد اور ۳؍ بچے شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔ ہیلی کاپٹر نیو جرسی کے ساحل کی طرف آگے بڑھنے کے لیے جارج واشنگٹن برج پر مڑنے کے فوراً بعد بے قابو ہوگیا۔