• Sun, 09 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور میں برڈ فلو کی علامتیں، انتظامیہ نے ۳ ؍ ہزار مرغیاں تلف کیں

Updated: February 08, 2025, 1:33 PM IST | Agency | Nagpur

شہر کے مشہور تاج باغ علاقے میں ایک چکن سینٹر میں مرغیوں کی موت کے بعد انتظامیہ مستعد، سخت احکامات جاری کئے گئے۔

Chickens are being tested. Photo: INN
مرغیوں کی جانچ جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

 ریاست کے مختلف علاقوں سے وقفے وقفے سے برڈ فلو کی خبریں آ رہی ہیں۔ اب ناگپور سے اطلاع ملی ہے کہ برڈ فلو کے سبب ۳؍ مرغیوں کی موت واقع ہو گئی ہے جسکے بعد انتظامیہ نے ۳؍ ہزار سے زائد مرغیوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے اور علاقے میں ضروری اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ 
  اطلاع کے مطابق ناگپور شہر کے مشہور تاج باغ علاقے میں واقع یاسین پلاٹ میں ایک چکن سینٹر میں ۳؍ مرغیوں کی موت ہو گئی۔ اس پر مقامی افراد نے وقت ضائع کئے بغیر انتظامیہ کو خبر کی۔ محکمہ مویشی پالن کے افسران نے مذکورہ چکن سینٹر پہنچ کر مرغیوں کے نمونے حاصل کیلئے اور جانچ کیلئے بھوپال کی لیباریٹری بھیج دیا۔ اب وہاں سے رپورٹ آئی ہے کہ جن مرغیوں کی موت ہوئی ہے ان میں برڈ فلو کی علامتیں پائی گئی ہیں۔ فوری طور پر ناگپور میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے علاقے کی ۳؍ ہزار ۵۴ ؍ مرغیوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ ان مرغیوں کے ساتھ ان کے کھانے پینے میں استعمال ہونے والی چیزوں کو بھی دفن کر دیا گیا۔ اس کے بعد قاعدے کے مطابق محکمہ مویشی پالن نے یاسین پلاٹ اور اسکے اطراف ایک کلو میٹر کے علاقے کو الراٹ ژون قرار دیدیا اور یہاں مرغیوں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی۔ علاقے کی صاف صفائی کی گئی۔ ساتھ ہی دیگر علاقوں کی مرغیوں کو ضروری دوائیں وغیرہ دی گئیں۔ 
چندر پور میں بھی برڈ فلو کا اثر
 اس سے قبل چندر پور میں بھی برڈ فلو کی علامتیں پائی جا چکی ہیں۔ جنوری کے آخر میں چندر پور کے مانگلی گائوں میں ایک پولٹری فارم میں کچھ مرغیوں کی موت ہو گئی تھی جس کے نمونوں کو جانچ کیلئے لیب بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں برڈ فلو کی علامت ہے۔ اس کے بعد مانگلی گائوں اور اس کے آس پاس ۱۰؍ کلو میٹر کے فاصلے تک الرٹ ژون قرار دیدیا گیا۔ جبکہ متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال اس علاقے میں مرغیوں کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کی کر دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK