• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چاندی ۳؍ماہ میں۹۲؍ہزار کا نشانہ چھوسکتی ہے، دوڑ میں سونا پیچھے

Updated: May 21, 2024, 10:48 AM IST | Agency | New Delhi

چاندی کی قیمت نے سونے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صنعتی مانگ بڑھنے سے چاندی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق دام مزید بڑھیں گے۔

Gold and silver prices increase during festivals and wedding seasons. Photo: INN
تہواروں اور شادی کے سیزن میں سونے اور چاندی کے دام بڑھتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

امسال اب تک چاندی کی قیمت نے سونے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گھریلو اسپاٹ مارکیٹ میں سال بہ سال کی بنیاد پر چاندی کی قیمت میں تقریباً۱۸؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ۸۶؍ہزارروپے فی کلو پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اگر ہم سونے کی بات کریں تو اس سال اب تک سونے کی اسپاٹ قیمتوں میں تقریباً ۱۶؍ فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ۷۳؍ہزار روپے فی۱۰؍ گرام کے قریب ہے۔ 
 لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے۲۰؍ مئی کو صبح کے سیشن کیلئے ایم سی ایکس پر تجارت بند ہے لیکن بین الاقوامی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں نصف فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو کر ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا، جب کہ چاندی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ 
قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں 
 صنعتی مانگ بڑھنے سے چاندی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ چاندی کا استعمال سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں سمیت کئی صنعتوں میں ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر پیدا ہونے والی چاندی کا تقریباً۵۰؍ فیصد صنعتی شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایس ایم سی گلوبل سسیکوریٹیز میں کموڈیٹی ریسرچ کی سربراہ، وندنا بھارتی نے کہا’’۲۰۲۴ء میں چاندی کی عالمی مانگ۱ء۲؍ بلین اونس تک پہنچنے کی توقع ہے جو ممکنہ طور پر اب تک کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: نئی ای وی پالیسی کے تحت کوئی بھی فرم فیکٹری قائم کر سکے گی

انہوں نے مزید کہاکہ ’’انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سولار پی وی مینوفیکچرنگ میں عالمی سرمایہ کاری گزشتہ سال دُگنی سے زیادہ ہو کر تقریباً۸۰؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ چین میں سولار پی وی پینل بنانے والوں کی طرف سے چاندی کی مانگ۲۰۳۰ء تک تقریباً۱۷۰؍ فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔ ‘‘ بھارتی نے تقریباً۲۷۳؍ ملین اونس یا چاندی کی کل مانگ کا پانچواں حصہ بڑھنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ 
 دوسری وجہ سونے کی ریکارڈ بلند قیمتوں کی وجہ سے چاندی کے زیورات کی مانگ میں بہتری آئی ہے۔ سلور انسٹی ٹیوٹ کے مطابق چاندی کے زیورات کی عالمی مانگ میں ۶؍ فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کی قیادت ہندوستان کر رہی ہے۔ 
سونا یا چاندی خریدیں 
 بھارتی کے مطابق مسلسل بڑھتی ہوئی صنعتی مانگ کی وجہ سے آنے والے برسوں میں چاندی کے سونے سے بہتر کارکردگی کا امکان ہے۔ اگر فیڈ ۰۲۰۲۴ء میں شرح سود میں کمی کرنا شروع کر دیتا ہے تو اس سے چاندی کی قیمتوں میں اضافی اضافہ ہو گا۔ تاہم سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری سرمایہ کاروں کی خطرے کی بھوک کے مطابق ہونی چاہیے۔ کوٹک سیکوریٹیز میں کموڈیٹی ریسرچ کے سینئر منیجرکائنات چین والا نے کہا کہ۲۰۲۴ء میں چاندی کی قیمت سونے کو پیچھے چھوڑنے کے باوجود، چاندی اب بھی نسبتاً سستی ہے۔ سونے چاندی کا تناسب فی الحال۸۰ء۳؍ ہے جبکہ ۲۰؍ سالہ اوسط۶۸ء۳؍ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK