• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سندھو درگ کا آبدوز پروجیکٹ گجرات نہیں جائے گا: ایکناتھ شندے

Updated: January 04, 2024, 10:14 AM IST | Siraj Shaikh | Sindhudurg

اخبارات میں شائع خبروں کے تعلق سے وزیراعلیٰ کی وضاحت ،کہا’ یہ آپ کی ریاست کا پروجیکٹ ہے اور آپ کی ریاست سے باہر نہیں جائے گا‘

After Mahanand, even the submarine project should not go to Gujarat (file photo).
مہانند کے بعد کہیں آبدوز پروجیکٹ بھی گجرات نہ چلا جائے ( فائل فوٹو)

سندھودرگ ضلع میں ۲۰۱۸ میں پہلے آبدوز پروجیکٹ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔  آبدوز کا یہ منصوبہ سندھو درگ کے  نیوتی چٹان کے قریب سمندر میں آنا تھا۔ لیکن گزشتہ کئی دنوں سے  اخبارات میں مسلسل خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ  یہ منصوبہ گجرات چلا جائے گا۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گجرات حکومت نے اس پروجیکٹ  کیلئے مجگاؤں ڈاک لیمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
   اب  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس معاملے میں وضاحت کی ہے اور کہا  ہےکہ کسی کو بھی فرضی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر تعلیم دیپک کیسرکر یہاں میرے ساتھ ہیں۔ میں نے صبح وزیر اودئے سامنت سے بھی بات  کی ہے۔ عوام کو یقین ہونا چاہئے کہ یہ پروجیکٹ آپ کی ریاست کا ہے،اور آپ کی ریاست سے باہر نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ۲۰۱۸ کے بجٹ اجلاس میں مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے  ایک ہزار کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرے گی۔ اسی کے تحت ملک کی پہلی آبدوز سندھودرگ میں دستیاب ہوگی۔اس پروجیکٹ کو ریاستی حکومت نے سندھودرگ کے وینگورلے تعلقہ میں نیوتی راک کے قریب  سمندری دنیا کو دیکھنے کے لئے قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سندھودرگ ضلع کے سرپرست وزیر رویندرر چوہان نے بھی اپنے ایکس ہینڈل  کے ذریعے اطلاع دی کہ یہ آبدوز پروجیکٹ ہر صورت میں وینگورلا میں کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے گجرات جانے کی خبروں کی وجہ سے اس پر سیاست شروع ہو گئی تھی کچھ مخالفین اپنے سیاسی مفادات کیلئے اس پروجیکٹ کے تعلق سے عوام میں غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آبدوز کے اس منصوبے کے حوالے سے گزشتہ روز منترالیہ میں میٹنگ بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میںآبدوز منصوبے کی موجودہ صورت حال اور حقائق کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی اور اس منصوبہ کے لئے ضروری فنڈز کو انتظامی بھی منظوری دی گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK