• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگاپور ایئر لائنز کی فلائٹ ایس کیو ۳۲۱؍ کے مسافروں کو معاوضے کی پیشکش

Updated: June 11, 2024, 10:33 PM IST | Singapore

فلائٹ ایس کیو ۳۲۱؍ کے تمام مسافروں کو ہوائی کرایہ کی مکمل واپسی کی پیشکش کی گئی، بشمول وہ لوگ جنہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

A photo of Flight SQ321 during its emergency landing. Photo: INN.
فلائٹ ایس کیو ۳۲۱؍ کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت کی تصویر۔ تصویر: آئی این این۔

سنگاپور ایئر لائنز نے منگل کو فلیگ کیریئر کی ایمرجنسی لینڈنگ سے متاثرہ لندن سے سنگاپور کی پرواز میں سوار ۲۱۱؍ مسافروں کو مالی معاوضہ اور ہوائی کرایہ کی مکمل واپسی کی پیشکش کی ہے، واضح رہے کہ اس ہنگامی لینڈنگ میں ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ 
۲۱؍ مئی کو، لندن سے سنگاپور جاتے ہوئے فلائٹ ایس کیو ۳۲۱؍ کو انتہائی ہنگامی لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ بوئنگ 777-300ER طیارے میں ۲۱۱؍مسافر اور۱۸؍ عملہ سوار تھا جب اس نے بنکاک کے سوورنابومی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایک بیان میں سنگا پور ایئر لائنز(ایس آئی اے) نے کہا کہ پیر کو مسافروں کو معاوضے کی پیشکش بھیجی گئی ہے۔ جن لوگوں کو اس واقعے میں معمولی چوٹیں آئیں انہیں معاوضے میں ۱۰؍ ہزار امریکی ڈالر(تقریباً ۸؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار روپے)کی پیشکش کی گئی۔ بیان میں کہا گیاکہ ان لوگوں کیلئے جو اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے ہیں، ہم نے انہیں معاوضے کی پیشکش پر بات کرنے کیلئے مدعو کیا ہے۔ 
ایس آئی اےنے کہا’’میڈیکل طور پر تشخیص کئے گئے مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، انہیں طویل مدتی طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، اور مالی مدد کی درخواست کرنے والے کو ان کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے۲۵؍ ہزار امریکی ڈالر(تقریباً ۲۰؍ لاکھ روپے)کی پیشگی ادائیگی کی پیشکش کی جاتی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ملاوی کے نائب صدر سمیت ۹؍ افراد کی طیارہ کریش میں موت

ایس آئی اے نے مزید کہا کہ فلائٹ ایس کیو ۳۲۱؍ کے تمام مسافروں کو ہوائی کرایہ کی مکمل واپسی کی پیشکش کی جائے گی، بشمول وہ لوگ جنہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور انہیں یورپی یونین یا برطانیہ کے ضوابط کے تحت تاخیر کا معاوضہ بھی ملے گا۔ 
جہاز میں سوار مسافروں میں ۵۶؍ آسٹریلیا، تین ہندوستان، دو کنیڈا، ایک جرمنی، دو انڈونیشیا، ایک آئس لینڈ، چار آئرلینڈ، ایک اسرائیل، ۱۶؍ ملائیشیا، دو میانمار، ۲۳؍ نیوزی لینڈ، پانچ فلپائن، ۴۱؍سنگاپور، ایک جنوبی کوریا، دو سپین، ۴۷؍ برطانیہ، اور چار امریکہ سے تھے۔ چینل نیوز ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی اے کی طرف سے مذکورہ فلائٹ میں سوار عملے کے۱۸؍ ارکان کیلئے معاوضے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ سنگاپور کے قومی کیریئر نے کہا کہ اس نے تمام مسافروں کو بنکاک سے روانگی پرایک ہزار سنگار پور ڈالر ہر ایک کو فراہم کیا تاکہ ان کے فوری اخراجات پورے ہوں۔ 
 واضح رہے کہ فلائٹ کے ہنگامی لینڈ کی وجہ سے ۷۳؍ سالہ برطانوی مسافر جیوف کچن دل کا دورہ پڑنے سے جہاز میں ہی دم توڑ گیا، جبکہ دیگر کو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئیں تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK