• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آزاد میدان میں سائن اور جے جے اسپتال کے ڈاکٹروں کا زبردست احتجاج

Updated: August 20, 2024, 10:55 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

رکشابندھن پر ڈاکٹروں کیلئے سرکشابندھن کامطالبہ، سینٹرل ہیلتھ کیئر پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ تک ہڑتال جاری رکھنے کااعلان۔

Doctors are protesting at Azad Maidan. Placards with different slogans are also seen in their hands. Photo: Syed Sameer Abdi
آزادمیدان پرڈاکٹر احتجاج کررےہیں۔ ان کے ہاتھوں میں مختلف نعروں والے پلے کارڈز بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر:سیّد سمیرعابدی

کولکاتا کے آرجی کر اسپتال کی ریزیڈنٹ ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے علاوہ سائن اسپتال میں سنیچر کی رات شرابی مریض اور اس کے رشتہ داروں کے ذریعے ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر پر حملہ   کےخلاف ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے پیر کو آزاد میدان میں زبردست احتجاج کیا اور رکشا بندھن پر ڈاکٹروں کیلئے سرکشا بندھن کا مطالبہ کیا ۔ سیکڑوں ڈاکٹروں نے بازو پرسیاہ فیتہ باندھ کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ آزاد میدان کے علاوہ سائن اور جے جے اسپتال میں بھی ڈاکٹروں ، نرسوں اور  دیگر شعبو ں کے اہلکاروں نے آندولن کیا۔ 
 آزاد میدان پر ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین’ہمیں انصاف چاہئے، ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں ‘نعروں والے پلے کارڈز ہاتھ میں اُٹھا رکھے تھے۔وہ نعرہ بھی لگارہے تھے ’نہیں چلے گا نہیں چلے گا یہ غنڈہ راج نہیں چلے گا، بہن ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں، ایک دو تین چار بند کرو یہ اتیاچار‘ ۔
بی ایم سی مہاراشٹر اسوسی ایشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹر (مارڈ) کے سیکریٹری ڈاکٹر اکشے ڈونگر ڈایو نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’ ہم رکشا بندھن کو ڈاکٹروں کی سرکشا بندھن کے طور پر منا رہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کا تحفظ ایک اہم معاملہ بن گیا ہے جس پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری مہم میں عوام بھی شامل ہوتاکہ ڈاکٹروں کی آواز مضبوطی سے حکومت تک پہنچائی جاسکے۔جب تک ڈاکٹروں کی سیکوریٹی میں اضافہ اور سینٹرل ہیلتھ کیئر پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ سے متعلق ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ،ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’آزاد میدان پر ہم نے خاموش مارچ بھی کیا۔‘‘ دریں اثناء پیر کی صبح ۱۱؍بجے سائن اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ڈین کی آفس کے قریب احتجاج کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK