یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈیر لیین فوربس کی لسٹ میں سرفہرست
EPAPER
Updated: December 07, 2023, 11:30 AM IST | New Delhi
یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈیر لیین فوربس کی لسٹ میں سرفہرست
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے فوربس کی سب سے طاقتور خواتین کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ وہ۳۲؍ ویں نمبر پر ہیں جن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں ۳؍ دیگر ہندوستانی خواتین بھی شامل ہیں، یعنی ایچ سی ایل کارپوریشن کی سی ای او روشنی ناڈار ملہوترا (۶۰؍ واںرینک)، اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا کی چیئرپرسن سوما منڈل (۷۰؍واں رینک) اور بائیوکون کی بانی کرن مجمدار شا (۷۶؍ واںنمبر) ہیں۔
ٹاپ ۳؍ طاقتور خواتین کے نام
فوربس کی طاقتور خواتین کی سالانہ فہرست میں یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈیر لیین سرفہرست ہیں، اس کے بعد یورپی سینٹرل بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس تیسرے نمبر پر ہیں۔
ہندوستانی خواتین
سیتا رمن مئی ۲۰۱۹ءمیں ہندوستان کی پہلی کل وقتی وزیر خزانہ بنیں اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی بھی سربراہ ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے یوکے اسوسی ایشن آف ایگریکلچرل انجینئرس اور بی بی سی ورلڈ سروس میں اہم رول اداکئے تھے ۔ اس کے علاوہ وہ قومی کمیشن برائے خواتین کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔
سی ای او روشنی ناڈار ملہوترا ایچ سی ایل کے بانی اور صنعتکار شیو نادر کی بیٹی ہیں۔ فوربس نے کہا کہ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن کے طور پر، وہ کمپنی کے تمام اسٹریٹجک فیصلوں کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے جولائی۲۰۲۰ء میں اپنے والد کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
فوربس کے مطابق، سوما مونڈل سرکاری اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا (سیل) کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہیں۔۲۰۲۱ء میں کردار سنبھالنے کے بعد انہوں نے مالیاتی ترقی کو ریکارڈ کرنے کیلئے اسٹیل میکر کی قیادت کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کی قیادت کے پہلے سال میں فرم کے منافع میں ۳؍ گنا اضافہ ہوا تھا۔فوربس نے رپورٹ کیا کہ مجمدار شا ہندوستان کی امیر ترین خواتین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ۱۹۷۸ء میں بایو فارماسیوٹیکل فرم بائیوکون کی بنیاد رکھی جس کی ملائیشیا کے جوہور علاقے میں ایشیا کی سب سے بڑی انسولین فیکٹری ہے۔