• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پال گھر میں مال گاڑ ی کے ۶؍ڈبے پٹری سے اتر گئے

Updated: May 30, 2024, 7:36 AM IST | Mumbai

۳۰؍گھنٹے بعد بھی حالات معمول پر نہیںآئے،مسافر پریشان ، ۸۰؍ طویل مسافتی ٹرینیں منسوخ  کر دی گئیں

Railway employees and workers are busy at the accident site
جائے حادثہ پرریلوےملازمین اور مزدور کام میں مصروف ہیں

پال گھر میں مال گاڑ ی کے ۶؍ڈبے پٹری سے اترنے کے ۳۰؍گھنٹے بعد بھی حالات معمول پر نہیںآئے ہیں۔ ۳۰۰؍  افراد کاعملہ ۴؍جے سی بی ، ۲؍پوکلین ، ۲؍کرین اور۴؍مشینوں کی مدد سے پٹری، اووَرہیڈ وائر اوردیگر متاثرہ حصے کی مرمت کے کام میں مصروف  ہے۔ ویرار دہانو روڈ سیکشن پرلوکل خدمات بحال ہوگئی ہیں، اسے پہلے بند کردیا گیا تھاجس پرمسافر برہم ہوگئے تھے ۔ ویرار سے دہانو روڈ جانے کیلئے ان کے لئے سنگین مسئلہ تھا۔ممبئی سورت سیکشن ۳۰؍گھنٹے بعد بھی خبرلکھے جانے تک متاثررہا ۔اس کے ساتھ ہی ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین (اے آر ٹی ) کو فوری طور پربھیجا گیا۔سینئر افسران جائے وقوع پرخود نگرانی کررہے ہیں۔ 
 اس واقعے کی وجہ سے دوسرے دن بھی ہزاروں مسافر پریشان رہے۔ریلوے کی جانب سے ان کو سمجھانے اوراناؤنس سسٹم کے ذریعےباربار تعاون کرنےکی اپیل کی جاتی رہی ۔ 
 اس دوران ۸۰؍ طویل مسافتی ٹرینیںرد کی گئیں۔اس کی وجہ سے مسافروں کوزبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔گجرات سے مال بھر کر ممبئی آنے والی مال گاڑی کے پچھلے ۶؍ڈبے ۲۸؍مئی کی شام ۵؍بجکر ۳۰؍ منٹ پرپال گھر یارڈ کے قریب پوائنٹ نمبر ۱۱۷؍۱۱۸؍کے پاس اتر گئے تھے اورمال گاڑی میںلدا ہوا سامان پٹریوں پربکھر گیا تھا۔ اس سیکشن پرچلائی جانے والی اب تک ۵۰؍ ٹرینیںرد کی گئیں، ۲۸؍ٹرینوں کوجزوی طور پر رَد کیا گیا اور ۲۲؍ٹرینوں  کے اوقات تبدیل کئے گئے ۔
 ویسٹرن ر یلو ے کے چیف پی آر ا وسمیت ٹھاکورنے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ مال گاڑی کے ڈبے پٹری سےاترنے کےبعد ہی سے جنگی پیمانے پرمرمت کاکام کیا جارہا ہے ۔ڈبوں کوہٹایا گیا ا ور بکھرا ہوا سامان اٹھایا گیااوراووَرہیڈ وائر اورپٹریوں کوجو نقصان پہنچا تھا اس کودرست کرنے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ ‘‘ انہو ں نےیہ بھی بتایاکہ’’ ۴۱؍ٹرینوں کوڈاؤن سمت اور۹؍ٹرینوں کواَپ سمت میں کامیابی سے گزارا گیا۔امیدہے کہ جلد ہی کام پورا ہوجائے گا اوراس روٹ پرمعمول کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گی۔‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ’’چونکہ مال گاڑی ڈبوں میںسامان بھرا ہوا تھا اس لئے نقصان بھی زیادہ ہوا اورمرمت کے کام میںوقت بھی زیادہ لگ رہا ہے ۔‘‘ 

palghar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK