• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے اور شولاپور ڈویژن میں سینٹرل ریلوے کا ۶؍روزہ بلاک

Updated: July 25, 2024, 10:06 AM IST | Pune

دونڈ میں الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے کاموں کے سبب۲۷؍جولائی سے یکم اگست تک بلاک رہے گا۔پونے ڈویژن میں ۱۹؍ریل گاڑیاں منسوخ،۲۲؍گاڑیوں کا رخ تبدیل جبکہ شولاپورڈویژن میں۱۷؍ٹرین سروسیز منسوخ کی گئی ہیں،ممبئی سے جنوبی ہند کو جانے والی کچھ ٹرینوں کا رخ تبدیل کیا جائے گا

For the interlocking system in Pune division, this work will be done in Danda. (File Photo)
پونے ڈویژن میں انٹرلاکنگ نظام کیلئے یہ کام دَونڈ میں کیا جائے گا۔(فائل فوٹو)

سینٹرل ریلوے کی جانب سے پونے ڈویژن  میں ۶؍دنوں کا بلاک کیا جارہا ہے۔ اس باعث ۱۹؍ گاڑیاں منسوخ کی گئی ہیں اور ۲۲؍ ایکسپریس ٹرینوں کا رخ تبدیل کیا گیا ہے۔اس میں ممبئی سےپونے ہوکر جنوبی ہند کو جانے والی کئی ٹرینیں شامل ہیں ،جن کا رخ عارضی طور پر تبدیل کیا گیا ہے یا   پھر رد کردی گئی ہیں۔اتنا ہی نہیں  پونے ڈویژن اور شولاپور ڈویژن کے درمیان بھی سروسیز ٹھپ رہیں گی، اس باعث  شولاپور پونے انٹرسٹی ایکسپریس ۳؍ دنوں کیلئے بند کردی گئی ہے۔ اس اقدام سے ان دو شہروں کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے افراد کا شیڈول متاثر ہوگا۔
 اسی کے ساتھ شولاپور ریلوے محکمے نے کئی ریل گاڑیوں کا رخ تبدیل کردیا ہے۔ ایل ٹی ٹی- وشاکھاپٹنم ایکسپریس  نامی طویل مسافتی ٹرین کی سروسیز  ۲۹؍ جولائی سے یکم اگست کے درمیان پونے ،میرج،کروڈ واڑی کے روٹ سے چلیں گی۔ اسی طرح سی ایس ایم ٹی - بنگلور ایکسپریس  ۶؍روزہ بلاک کے دوران پونے - میرج - کروڈ واڑی کے راستے سے گزرے گی۔ مزید یہ کہ بنگلور - سی ایس ایم ٹی ایکسپریس ۲۷؍ سے ۳۱؍ جولائی  کے درمیان کروڈ واڑی، میرج ،پونے کے روٹ پر چلائی جائے گی۔
طویل مسافتی ٹرینوں کی سروسیز متاثر
 ۶؍روزہ ٹرین بلاک کی وجہ سے ناگر کوئل سی ایس ایم ٹی ایکسپریس ۲۸؍ جولائی  کو گنتکل- بیلاری - ہبلی- میرج- پونے روٹ سے روانہ ہوگی۔ اسی طرح چھترپتی شیواجی مہاراشٹر ٹرمنس -ناگر کوئل ٹرین ۲۹؍ جولائی کو پونے- میرج- ہبلی- بیلاری-گنتکل روٹ سے جائے گی۔ چنئی ایکتا نگر ایکسپریس  ۲۸؍ جولائی کو گنتکل -بیلاری-ہبلی-میرج-پونے روٹ سے چلے گی۔ سینٹرل ریلوے کی جانب سے۶؍دنوں کے میگابلاک سے ہزاروں  مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
انٹرلاکنگ کاموں کے سبب بلاک
 سکال کی رپورٹ کے مطابق شولاپور ڈیویژن میں دونڈ میں فیزون میں پری آین آئی، گڈ یارڈ، اے کیبن، کارڈ لائن وغیرہ کے مقامات پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ کا کام کیا جارہا ہے۔ اس وجہ سے ۲۷؍ جولائی سے یکم اگست کے درمیان بلاک کیا جارہا ہے۔ اس ڈویژن میں چلنے والی ۱۷؍ گاڑیاں رد کی گئی ہیں۔ اسی طرح ۲۱؍ گاڑیاں میرج کے راستے سے چلائی جائیں گی۔ یہ اطلاع شولاپور ریلوے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ 
یہ گاڑیاں شولاپور سےچلیں گی یا شولاپور تک چلیں گی
 شری سائی نگر شرڈی-میسور، وارانسی-پونے، میسور-شری سائی نگر شرڈی،  میسور-شری سائی نگر ،یہ ٹرین شری سائی نگر ریلوے اسٹیشن سے رات ۵۵:۱۱؍ بجے روانہ ہونے  کی بجائے شولاپور ریلوے اسٹیشن سے ۱۰:۷؍ بجے روانہ ہوگی۔ وارانسی - پونے ایکسپریس شولاپور ریلوے اسٹیشن سے ’شارٹ اوریجنیٹ‘ ہوگی اور پونے ریلوے اسٹیشن سے صبح ۲۰:۱۱؍ کو چھوٹنے کی  بجائے شولاپور ریلوے اسٹیشن سے ۴۵:۱۴؍ کو روانہ ہوگی۔
میرج روٹ سے چلائی جانے والی گاڑیاں
nایل ٹی ٹی وشاکھاپٹنم ایکسپریس ،پونے میرج کروڈ واڑی کے راستے سے جائےگی nسی ایس ایم ٹی بنگلور ایکسپریس پونے -میرج-کروڈ واڑی کے راستے سے دوڑے گی
nبنگلور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ایکسپریس کروڈ واڑی - میرج -پونے روٹ سے گزرے گی
nناگر کوئل سی ایس ایم ٹی ایکسپریس گنتکل -بیلاری - ہبلی- میرج-پونے روٹ سے گزرے گی
n سی ایس ایم ٹی ناگرکوئل پونے - میرج - ہبلی- بیلاری-گنتکل روٹ سے دوڑے گی
n چنئی ایکتا نگر ایکسپریس گنتکل- بیلاری- ہبلی- میرج- پونے سےچلے گی  nکنیاکماری پونے ایکسپریس کروڈ واڑی -میرج-پونے روٹ سےجائے گی
nحضرت نظام الدین ہبلی منماڑ-اگت پوری- کلیان- پنویل - کرجت-  پونے-میرج -ہبلی  کے راستے سے جائے گی
nوارانسی ہبلی ایکسپریس منماڑ-اگت پوری-کلیان-پنویل - کرجت-پونے -میرج -ہبلی کے راستے چلے گی
nگدگ سی ایس ایم ٹی ایکسپریس گدگ-ہبلی-میرج-پونے کے روٹ سے چلے گی nسی ایس ایم ٹی گدگ ایکسپریس پونے-میرج-ہبلی-گدگ کے راستے جائے گی
nپنڈھرپور دادر ایکسپریس میرج-ستارا-پونے کے راستے جائے گی  nدادرپنڈھرپور ایکسپریس پونے-ستارا میرج کے راستے چلے گی
nایل ٹی ٹی کوتمبور ایکسپریس گنتکل -بیلاری-ہبلی-میرج پونے روٹ سے چلے گی nکوئمبتور ایل ٹی ٹی ایکسپریس پونے - میرج- ہبلی- بیلاری -گنتکل سے جائے گی
nٹوٹیکورن اوکھا ایکسپریس گنتکل -بیلاری-ہبلی-میرج - پونے   روٹ سے چلے گی nیشونت پور باڑمیر ایکسپریس گنتکل-بیلاریہبلی-میرج - پونے روٹ سے جائے گی
nناگر کوئل سی ایس ایم ٹی پونے -میرج-ہبلی-بیلاری-گنتکل روٹ سے دوڑے گی nسی ایس ایم ٹی ناگر کوئل ایکسپریس گنتکل -بیلاری-ہبلی - میرج -پونے روٹ سے چلے گی
nچنئی ایل ٹی ٹی گنتکل -بیلاری-ہبلی -میرج-پونے سے دوڑے گی nاحمد آباد یشونت پور ایکسپریس سورت-وسئی روڈ-پونے -میرج-ہبلی روٹ سے دوڑے گی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK