• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چھٹا مرحلہ، ۸۸۹؍ امیدوار، انتخابی مہم کا آج آخری دن

Updated: May 23, 2024, 9:13 AM IST | New Delhi

سب سے زیادہ ۲۲۳؍ امیدوار ہریانہ میں اور سب سے کم ۲۰؍امیدوارجموں کشمیر میں قسمت آزما رہے ہیں،دہلی کی سبھی ۷؍ سیٹو ںپر پولنگ ہوگی

Now the 2nd phase polling is left, the 6th phase polling will be held on May 25. (File Photo)
اب ۲؍ مرحلے کی پولنگ باقی ہے ،۲۵؍ مئی کو چھٹے مرحلے کی پولنگ ہوگی ۔(فائل فوٹو)

چھٹے مرحلے میں ۸؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی۵۸؍ لوک سبھا سیٹوں پر۲۵؍ مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ کل۸۸۹؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا ۲۳؍ مئی یعنی آج آخری دن ہے۔ سب سے  زیادہ ۲۲۳؍ امیدوار ہریانہ میں اور کم سے کم ۲۰؍امیدوارجموں و کشمیر میں قسمت آزما رہے ہیں۔ زیادہ تر لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کا وقت صبح۷؍ بجے سے شام ۶؍بجے تک ہے لیکن کچھ جگہوں پر اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
یوپی کی ۱۴؍ لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ 
 چھٹے مرحلے میں اتر پردیش کی۱۴؍ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ریاست کے تمام لوک سبھا حلقوں میں صبح۷؍ سے شام ۶؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کل ۱۶۲؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سلطان پور اہم سیٹ ہے جہاں بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی کا مقابلہ ایس پی کے بابو سنگھ کشواہا سے  ہے۔
بہار:۸؍ سیٹوں پر۸۶؍امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ
 بہار میں والمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج میں ووٹنگ  ہوگی ۔ یہاں کل۸۶؍ امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔والمیکی نگر اسمبلی حلقہ کے۲۹؍ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍بجے سے شام۴؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ باقی۳۲۹؍پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍بجے سے شام۶؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔رام نگر اسمبلی حلقہ کے۲۵؍ پولنگ مراکز میں صبح۷؍ بجے سے شام۴؍ بجے تک ووٹنگ ہو گی۔ باقی۳۱۰؍ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح۷؍بجے سے شام۶؍ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔باقی لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کا وقت صبح۷؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک ہے۔
ہریانہ کی تمام۱۰؍ لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ 
  ہریانہ کی سبھی ۱۰؍پارلیمانی نشستوںپرایک ساتھ ووٹنگ ہوگی ۔یہاں۲۲۳؍ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ووٹنگ صبح۷؍بجے سے شام ۶؍ بجے تک جاری رہے گی۔ اس مرحلے میں امبالہ، کروکشیتر، سرسا، حصار، کرنال، سونی پت، روہتک، بھیوانی-مہندر گڑھ، گڑگاؤں اور فرید آباد لوک سبھا حلقوں میں  رائے دہندگان اپنے حق کا استعمال کریں گے۔
جمو ںکشمیرکی ا ننت ناگ راجوری سیٹ پر پولنگ 
 جموں کشمیر کی ا ننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر پہلے  تیسرے مرحلے میں پولنگ ہونی تھی لیکن موسم کی وجہ سے اسے چھٹے مرحلے تک ملتوی کردیاگیا۔ اب ۲۵؍ مئی کو یہاں پولنگ ہونے والی ہے  ۔۲۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی اہم امیدوار ہیںجن کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے میاں الطا ف حسین لاروی سے ہے۔
جھارکھنڈ کی ۴؍ پارلیمانی نشستوں پرپولنگ ،۹۳؍ امیدوار
  جھارکھنڈ کی گریڈیہہ، دھنباد، رانچی اور جمشید پور لوک سبھا سیٹوں کیلئے سنیچر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ صبح۷؍ بجے سے شام۵؍ بجے تک ہوگی۔ کل۹۳؍ امیدوار میدان میں ہیں۔
ادیشہ میں۶۴؍ امیدواروں میں مقابلہ 
 چھٹے مرحلے میں ادیشہ کی سنبل پور، کیونجھر، ڈھینکانال، کٹک، پوری اور بھونیشور لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ کل ۶۴؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ سنبل پور کی کچندا اور ریراکھول اسمبلی  حلقوں میں صبح۷؍ بجے سے شام ۴؍ بجے تک اور دیوگڑھ اسمبلی حلقے میںصبح۷؍ بجے سے شام ۵؍بجے تک ووٹنگ کا وقت ہے۔
مغربی بنگال میں ۷۹؍ امیدوار
 مغربی بنگال میں تملوک، کانتھی، گھاٹل، جھاڑگرام، مدنا پور، پرولیا، بانکورہ، بشنو پور لوک سبھا حلقوں میں انتخابات ہوں گے ۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح۷؍ بجے سے شام۶؍ بجے تک ہوگی۔ ۷۹؍ امیدواروں میں مقابلہ  ہے۔
دہلی کی تمام ۷؍ سیٹوں پرپو لنگ
 چھٹے مرحلے میںقومی راجدھانی دہلی میں سبھی ۷؍ لوک سبھاسیٹو ںپر پولنگ ہوگی ۔ان ۷؍سیٹوں پر ۱۶۲؍ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ نئی دہلی سے بانسری سوراج (بی جےپی) کا مقابلہ سومناتھ بھارتی(آپ) سے ہے جبکہ  شمال مشرقی دہلی سے بی جےپی کے منوج تیواری کا مقابلہ کانگریس کے کنہیا کمار سے  ہے۔اے ڈی آر کے مطابق اس مرحلے میںقسمت آزمانے والے ۳۹؍فیصد امیدوار کروڑپتی ہیںجبکہ ۲۱؍ فیصد کے خلاف مجرمانہ معاملات درج  ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK