یہاں ایک نوجوان کو لڑکی کو پھنسانے کاالزام لگاکر ۱۰؍ سے ۱۵؍ افراد نے بری طرح زدوکوب کیا۔
EPAPER
Updated: June 10, 2023, 9:28 AM IST | Solapur
یہاں ایک نوجوان کو لڑکی کو پھنسانے کاالزام لگاکر ۱۰؍ سے ۱۵؍ افراد نے بری طرح زدوکوب کیا۔
یہاں ایک نوجوان کو لڑکی کو پھنسانے کاالزام لگاکر ۱۰؍ سے ۱۵؍ افراد نے بری طرح زدوکوب کیا۔ ملزمین نے نوجوان پر الزام لگایا کہ وہ ان کی ہم مذہب لڑکیوں کو پھنسارہا ہے ۔پھر اس نوجوان کو بری طرح پیٹا۔زخمی نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور بقیہ ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۶۳، ۳۲۴، ۳۴۱، ۱۴۷، ۱۴۹، ۵۰۴؍ اور ۵۰۶؍ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اے بی پی ماجھا کی رپورٹ کے مطابق شکایت گزار شولاپور شہر کا رہنے والا ہے اورایک کالج میں ایم ایس ڈبلیو کورس کا طالب علم ہے ۔اس کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ وہ اپنی دو ہم جماعت لڑکیوں کے ساتھ ایک کافی شاپ میں بیٹھاہوا تھا۔ اس دوران ملزمین کی ٹولی نوجوان کو پہلے گھورتی رہی اور پھر اس کے پاس آکر انہوںنے کہا کہ وہ ان لڑکیوں کے ساتھ کیوں بات کررہا ہے۔ اس کے بعد اس ٹولی نے نوجوان کوزبردستی پکڑا اور اپنے ساتھ ایم آئی ڈی سی علاقے میں لے گئی اور وہاں اسے زدو کوب کیا۔ نوجوان نے اس معاملے کی شکایت پولیس میں کی ہے جس کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ شولاپور کے ڈی سی پی وجئے کباڑے نے کہا کہ دو سماج کے درمیان نفرت پھیلانے کی جو بھی سازش کرے گا، پولیس اس پر سخت کارروائی کرے گی۔