• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگ چک کو پھر حراست میں لیا گیا

Updated: October 14, 2024, 12:47 PM IST | Agency | New Delhi

دہلی میں لداخ بھون کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے، پولیس نے بتایا کہ انہیں وہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Police talking to environmental activist Sonam Wangchak before taking him into custody. Photo: INN
حراست میں لینے سے قبل پولیس ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

دہلی پولیس نے اتوار کو راجدھانی کے لداخ بھون کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچوک اور دیگر۲۰؍ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ سونم وانگچوک نے دہلی پولیس کی اس کارروائی کو جمہوریت پردھبہ قراردیا ہے۔ مظاہرین نے نے کہا کہ وہ پُر امن طریقے سے بیٹھے تھے اور کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی جا رہی تھی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ مظاہرین کو لداخ بھون کے بایر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے جنتر منتر کے لئے عرضی دی ہے۔ ان کی عرضی پر غور کیا جا رہا ہے۔ افسر نے کہا کہ انہیں جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ وانگچوک لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبہ پر اپنے حامیوں کے ساتھ لیہہ سے پیدل چل کر دہلی آئے ہیں۔ وانگچوک کو اس سے قبل ۳۰؍ستمبر کو بھی حراست لیا گیاتھا، پھر رہا کردیاگیاتھا۔ سونم وانگچوک اپنے مطالبات کیلئے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ آئین کے چھٹےشیڈول میں شمال مشرقی ریاستوں کو خصوصی اختیارات دینے والی دفعات ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK