• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی حملے میں ’’سول آف مائی سول‘‘ خالد نبھان جاں بحق

Updated: December 16, 2024, 5:23 PM IST | Jerusalem

گزشتہ سال نومبرمیں ہلاک ہونے والی ۳؍ سالہ بچی ریم کے دادا خالد نبھان کا آج اسرائیلی حملے میں انتقال ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ خالد نبھان ریم کی موت کے بعد ’’سول آف مائی سول‘‘ کے نام سے مشہورہوگئے تھے۔

Khalid Nabhan with his granddaughter. ُPhoto: X
خالد نبھان اپنی پوتی کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

اسرائیل نےخالد نبھان، جنہوں نے گزشتہ سال اسرائیلی فضائی حملے میں اپنی ۳؍ سالہ مہلوک پوتی کی موت کا غم مناتے ہوئے اسے ’’سول آف مائی سول‘‘ کہا تھا، آج اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں خالد نبھان کی ۳؍ سالہ پوتی ریم اور ۵؍ سالہ پوتا طارق نصیرت پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ خالد نبھان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ریم کی نعش کو اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اگر آپ کا خاندان بی جےپی کے ساتھ ہوتا تو کوئی مقدمہ نہیں بنتا‘‘

انہوں نے اس کی آنکھوں پر بوسہ دیا تھا اور اس کے بالوں کو سراہتے ہوئے کہہ رہے تھے ’’سول آف مائی سول۔‘‘یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں لوگوں نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی تھی اور خالد نبھان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا تھا۔ 

خالد نبھان۔ تصویر: ایکس

ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے نامہ نگار کے مطابق آج نصیرت پناہ گزین خیمے میں ہی اسرائیلی فضائی حملے میں خالد نبھان کی موت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اب تک۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سبب جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے سرحدیں بند کرنےا ور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے سبب فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب تک کئی فلسطینیوں نے فاقہ کشی کے سبب اپنی جانیں گنو ا دی ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو و گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔

خالد نبھان ریم کی نعش کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے۔ تصویر: ایکس

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK