• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی افریقہ کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں برتری

Updated: December 11, 2024, 9:51 PM IST | Durban

جارج کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ڈیوڈ ملر کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان کو۱۱؍رن سے شکست دے دی

Pakistan Cricket Team. photo:PTI
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (تصویر:پی ٹی آئی )

جارج لنڈے (۴۸؍ رن اور ۴؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ڈیوڈ ملر (۸۲؍ رن) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان کو۱۱؍رن سے شکست دے دی۔ جارج لنڈے کو ان کی بہترین کارکردگی پر `پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔
 جنوبی افریقہ کے۱۸۳؍رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ تیسرے ہی اوور میں بابر اعظم ( صفر) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد صائم ایوب نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اینڈائل سیمولین نے ۷؍ویں اوور میں صائم ایوب (۳۱؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔  لنڈے نے دسویں اوور میں عثمان خان (۹؍ رن) کو آؤٹ کیا۔ طیب طاہر۱۸، شاہین شاہ آفریدی ۹، عرفان خان ایک اور عباس آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان محمد رضوان ایک سرے پر کھڑے رہے۔۲۰؍ویں اوور میں وینا مفاکا نے محمد رضوان کو آؤٹ کر کے پاکستان کی میچ جیتنے کی امیدوں کو ختم کر دیا۔ رضوان نے۶۲؍ گیندوں پر۷۴؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۵؍ چوکے اور۳؍ چھکے شامل تھے۔ حارث رؤف ۲؍ اور سفیان مقیم ۵؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے بولنگ اٹیک کے سامنے پاکستانی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر صرف ۱۷۲؍ رن بنا سکی اور میچ۱۱؍ رن سے ہار گئی۔        جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لنڈے نے ۲۱؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔   مفاکا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اوٹنیل بورٹمین اور اینڈلے   نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر (۸۲؍رن) اور جارج لنڈے (۴۸؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر ۱۸۳؍رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان ہینرک کلاسن(۱۲) اور وینا مفاکا نے ۱۲؍رن بنائے تاہم پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ سفیان مقیم نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK