• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیوڑی میں منشیات کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم

Updated: January 24, 2023, 10:57 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

محلہ کمیٹی اور نربھیااسکواڈ کے ذریعہ پروگرام منعقد کرکے نوجوانوں کونشہ کی لعنت سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے

A view of the program organized by RA Qadwai Marg Police Station.
آراے قدوائی مارگ پولیس اسٹیشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام کا منظر۔

یہاں طلبہ اور نوجوانوں میں نشہ کی لعنت تیزی  سے پھیل گئی ہے جس  پر قابو پانے کے علاوہ   جرائم کو روکنے کیلئے  پولیس اہلکاروں ، محلہ کمیٹی کے ممبران  ، پولیس کے نربھیا اسکواڈ  اور مقامی افراد کے ذریعہ منشیات مخالف مہم شروع کرنے  کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح  بچیوں سے نازیباحرکت  روکنے کیلئے  والدین کو  الرٹ  رہنے اور ایسے افراد پر نظر رکھنے کی تلقین کی گئی  ۔
 سیوڑی کراس روڈ علاقے میں مقیم محمد صدیق شیخ نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ وڈالا چار روڈ پر واقع گیانیشور ہائی اسکول میں اتوار کی شام محلہ کمیٹی ، پولیس کا نربھیااسکواڈ اور مقامی سماجی کارکنان کی مدد سےپولیس اہلکاروں کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا   جس میں خصوصی طور پر منشیات سے نوجوانوں کو بچانے اور اس کی خریدو فروخت کو روکنے کیلئے لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی  گئی ۔  انہوں  نے یہ بھی کہا کہ منشیات سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے جہاں پولیس نے ڈرگس کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔ وہیں  پروگرام میں بچوں کی نفسیات کے ماہر  ڈاکٹر علی اکبر گبرانی نے طلبہ اور ان کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اپنے گھرو ںمیں ضروریات زندگی کے علاوہ آج کل موبائل فون اورانٹرنیٹ سے اس طرح جڑجاتے ہیں کہ ہمیں خبر ہی نہیں رہتی ہے کہ ہمارے بچے گھروں میں کیا کررہے ہیں ۔ بچوں کو بھی غیر ضروری طور پر موبائل فون دے دیا جاتا ہے اور بچے اس موبائل فون پر وہ تمام ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جن کے ذریعہ ان کی زندگی پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور وہ دھیرے دھیرے اتنے آگے نکل جاتے ہیں جہاں سے ان کی واپسی ممکن نہیں ہوتی  ۔ ا نہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ ہم کو سب سے پہلے اپنے بچوں پر دھیان دینا ہوگا ۔ان  سے گفتگو کے دوران دھیان دینا ہوگا کہ   ایسا کوئی الفاظ نہ نکلے جو بچے سن کر اس کو سیکھیں اور وہ ان کی زندگی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو ۔ انھوں نےمزید کہا کہ بچوں کو صبح سویرے اٹھنے کی ترغیب دلائی جائے اور صبح ۵؍بجے اٹھ کر انھیں کیا کرنا ہے  ، اس جانب توجہ دلانے کی ضرورت ہے ۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوگا جب آپ بھی اس طرح کے کام میں روزانہ   خود کو  ڈھالنے کی کوشش کریں گے ۔ 
 آر اے قدوائی مارگ پولیس اسٹیشن کے  انسپکٹر کشالکر نے کہا کہ ہم نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں منشیات کی خریدوفروخت ہورہی ہو تو اس کی نشاندہی کی جائے ۔ بتانے والوں کے نام مخفی رکھے جائیں گے۔  اس کے علاوہ  بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں ہوتی ہیں اور ہم انہیں نظرانداز کردیتے ہیں ۔ اس لئے ہم کو اس سلسلے میں ہمیشہ الرٹ رہنے اور دھیان دینے  کی ضرورت ہے۔   ہر مہینے منشیات کے خلاف   ہر علاقے  بیداری مہم چلائے گی ۔

Sewri Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK