تلنگانہ کے ایک گاؤں میں درختوں کی پہچان کیلئے ’ڈیجیٹل ٹری مشن‘ شروع کیاگیا ہے جس میں درختوں کیوآر کوڈ لگایا گیا ہے جنہیں اسکین کرکے اس درخت کی ساری تفصیلات سامنے آجاتی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 11:18 AM IST | Agency | Hyderabad
تلنگانہ کے ایک گاؤں میں درختوں کی پہچان کیلئے ’ڈیجیٹل ٹری مشن‘ شروع کیاگیا ہے جس میں درختوں کیوآر کوڈ لگایا گیا ہے جنہیں اسکین کرکے اس درخت کی ساری تفصیلات سامنے آجاتی ہیں۔
تلنگانہ کے ایک گاؤں میں درختوں کی پہچان کیلئے ’ڈیجیٹل ٹری مشن‘ شروع کیاگیا ہے جس میں درختوں کیوآر کوڈ لگایا گیا ہے جنہیں اسکین کرکے اس درخت کی ساری تفصیلات سامنے آجاتی ہیں۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آبادکے جی پی مکھرا گاؤں میں ایسے منفرد شناخت رکھنے والے درخت ہر جگہ نظر آئیں گے۔ یہ مہم گاؤں کی سرپنچ گاڈگے میناکشی نےشروع کی ہے جن کا کہنا ہے’’ جس طرح ملک میں شہریوں کی شناخت کیلئے آدھار کارڈ ضروری ہے، اسی طرح درختوں کی شناخت اور ان کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے’ڈیجیٹل ٹری آدھار‘ مہم شروع کی گئی ہے۔ درخت پر لگے کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے اس کی ساری تفصیلات ظاہر ہوجائیں گی۔ ‘‘
گاؤں کی حدود میں واقع ہر درخت کی تفصیلات دستیاب کروائی گئی ہیں۔ ان کو ڈیجیٹل ٹری آدھار کا نام دیاگیا ہے۔ ہر درخت پر کیوآرکوڈاسکینرلگایاگیا ہے۔ اس کو اسکین کرنے پر اُس درخت کی تفصیلات کو حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ا س میں درخت کا شناختی نمبر، درخت کی قسم، درخت لگانے کی تاریخ، سال، درخت کی عمر کے بشمول یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ یہ درخت کتنا کاربن ڈائی آکسائیڈحاصل کرتا ہے۔ یہ پہلاگاؤں ہے جہاں ایسی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ نئی پالیسی گاؤں کے علاقے میں درختوں کی تفصیلات ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعہ دستیاب کرنے کیلئے لاگو کی جارہی ہے۔ ہر درخت کے لیے ایک منفرد کیوآرکوڈ تیار کیا جاتا ہے۔ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر درختوں پر خصوصی لیبل لگائے گئے ہیں۔ گاؤں کے لوگوں اور کسانوں کاکہنا ہےکہ یہ ہمارے گاؤں میں درختوں کی حفاظت کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔