Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا نے ہندوستان کیساتھ زمینی رابطے کی تجویز مسترد کر دی

Updated: April 19, 2025, 1:11 PM IST | Agency | Colombo

پڑوسی ملک نے دونوں ممالک کو سڑک اور ریل پل سے جوڑنے کے ہندوستان کے منصوبے کی مخالفت کی۔

Prime Minister Modi and Sri Lankan President Anukmara Dissanayake. Photo: INN
وزیر اعظم مودی اور سری لنکا ئی صدر انوکمارا ڈسانائیکے۔ تصویر: آئی این این

سری لنکا نے دونوں ممالک کو سڑک اور ریل پل کے ذریعے جوڑنے والے زمینی رابطے کے منصوبے کی تعمیر کی ہندوستان کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی رابطے کے لئے ابھی تیار نہیں ہے۔ ڈیلی مرر نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اس ماہ کے شروع میں کولمبو میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی ڈسانائیکے کے دورہ پرہندوستان کی طرف سے ذکر کردہ تجویز کو ناقابل عمل تصور کرتے ہوئے مسترد کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں دونوں لیڈروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ مسئلہ بات چیت میں شامل نہیں تھا۔ پھر بھی حالیہ دو طرفہ بات چیت کے دوران مودی نے دونوں ممالک کے د رمیان زمینی رابطے کی اہمیت اور اس سے ہونے والے بہت سے فوائد پر روشنی ڈالی۔ دونوں ممالک کو جوڑنے والے زمینی پل کا خیال سب سے پہلے۲۰۰۲ء میں اس وقت کے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کی حکومت کے دوران پیش کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK