• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے ایس ٹی ملازمین ہڑتال پر، مطالبات پورے نہیں ہوئے

Updated: September 03, 2024, 11:09 AM IST | Agency | Mumbai

سرکاری ملازمین کے برابر تنخواہ اور دیگر مطالبات پر حکومت کا کوئی جواب نہیں، اعلان کے مطابق مظاہرین آج سے کام نہیں کریں گے۔

The strike may cause inconvenience to passengers. Photo: INN
ہڑتال سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 ایس ٹی ملازمین نے ایک بار پھر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔  انہوں نے حسب اعلان مطالبات پورے نہ ہونے پر آج ( منگل) سے بسوں کی آمدورفت بند کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایس ٹی ملازمین ریاست گیر سطح پر علامتی احتجاج کر چکے ہیں۔ انہوں نے اسی وقت اعلان کیا تھا کہ اگر انہیں سرکاری ملازمین کے برابر تنخواہ  سمیت تمام مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ ۳؍ ستمبر سے ہڑتال پر جائیں گے۔ 
اطلاع کے مطابق پیر کو ریاست بھر کے علاوہ  ممبئی  میں واقع ممبئی سینٹرل بس ڈپو پر بھی ملازمین کیلئے احتجاج کرنے والی ’کرتی سمیتی‘ نے علامتی طور پر احتجاج کیا اور ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ  میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر رات تک حکومت نے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پیر کی صبح سے بسیں بند کر دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس ہڑتال کا اثر پوری ریاست پر پڑسکتا ہے اور مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔  
 ایس ٹی ملازمین کے مطالبات
 ان ملازمین کا پرانا مطالبہ ہے کہ انہیں  ریاست کے سرکاری ملازمین کے برابر تنخواہ دی جائے۔ اس کے علاوہ   مہنگائی بھتہ، مکان کا اضافی کرایہ، اور تنخواہ میں اضافہ کردہ رقم کا بقایا ادا کیا جائے۔  ساتھ ہی جو ۴؍ ہزار ۴۸۹؍ کروڑ روپے جو تقسیم کرنے باقی ہیں نیز تنخواہوں کے ساتھ جو ۵؍ ہزار، ۴؍ ہزار ، ڈھائی ہزار کی رقم تقسیم کی جانی ہے انہیں ،  اس طرح نہ تقسیم کرتے ہوئے  براہ راست ۵؍ ہزار سبھی کے اکائونٹ میں جمع کر دیئے جائیں۔  اس کے علاوہ ملازمین نے  اپنے مطالبات کی ایک فہرست حکومت کو دی ہے جو مندرج ذیل ہے:
۱۔  ایس ٹی کی نجکاری بند کی جائے
۲۔ درخواست گزار کی تفتیش اور درخواست دینے ترمیم شدہ طریقۂ کار منسوخ کیا جائے
۳۔  انڈور اور آئوٹ ڈور کیش لیس  میڈیکل اسکیم جاری کی جائے 
۴۔ ایس  ٹی کے بیڑے سے پرانی بسوں کو ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ نئی بسیں خریدی جائیں
۵۔ ڈرائیور؍ کنڈکٹروں کیلئے  ورکشاپ اور خاتون ملازمین کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ ریسٹ روم فراہم کیا جائے
۶۔  ٹائم ٹیبل میںموجود خامیاں دور کی جائیں
۷۔  ریٹائرڈ ہو چکے یا ہونے والے ملازمین کو پنشن حاصل کرنے میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کیا جائے۔  اس معاملے میں ریاست کے تمام ڈیویژنل دفاتر میں سرکیولر کے ذریعے اطلاع دی جائے۔
۸۔موجودہ اور سبکدوش ملازمین کے اہل خانہ کو تمام طرح کی بسوں  میں پوری طرح مفت سفر کی اجازت دی جائے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK