بی آئی ایس نے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے کوالیٹی سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے والے سامان کی تقسیم پر قدغن لگانے کے لئے، لکھنؤ، گروگرام اور دہلی جیسے شہروں میں بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے کئی گوداموں کی تلاشی لی۔
EPAPER
Updated: March 16, 2025, 10:36 AM IST | New Delhi
بی آئی ایس نے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے کوالیٹی سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے والے سامان کی تقسیم پر قدغن لگانے کے لئے، لکھنؤ، گروگرام اور دہلی جیسے شہروں میں بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے کئی گوداموں کی تلاشی لی۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) نے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے کوالیٹی سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے والے سامان کی تقسیم پر قدغن لگانے کے لئے، لکھنؤ، گروگرام اور دہلی جیسے شہروں میں ایمیزون اور فلپ کارٹ سمیت بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے کئی گوداموں کی تلاشی لی اور اشیا ضبط کئے ہیں۔
سنیچر کو صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، بی آئی ایس نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ ایمیزون، فلپ کارٹ، میشو، منترا، بگ باسکٹ جیسے ای کامرس پلیٹ فارمز پر ایسی بہت سی مصنوعات بی آئی ایس کی کوالیٹی سرٹیفیکیشن کے بغیرجن میں سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ غیر مصدقہ مصنوعات میں وہ شامل ہیں جن پر آئی ایس آئی مارک نہیں ہے یا جن پر غلط لائسنس نمبر (سی ایم/ایل نمبر) کے ساتھ آئی ایس آئی مارک ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ غیر مصدقہ مصنوعات صارفین کیلئے اہم حفاظتی خطرات کا باعث ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ۷؍ مارچ کو لکھنؤ میں ایمیزون کے گودام پر چھاپہ مارا گیا، بی آئی ایس نے۲۱۵؍ کھلونے اور۲۴؍ ہینڈ بلینڈر ضبط کئے، جو بی آئی ایس سرٹیفیکیشن کی شرط پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔ پریس ریلیز کے مطابق اسی طرح، فروری میں گروگرام میں ایک اور ایمیزون گودام پر چھاپے کے دوران، ۵۸؍ ایلومینیم فوائل، ۳۴؍ دھاتی پانی کی بوتلیں، ۲۵؍ کھلونے، ۲۰؍ ہینڈ بلینڈر، ۷؍ پی وی سی کیبل، دو فوڈ مکسرس اور ایک اسپیکر ضبط کیا گیا جن پر یا تو آئی ایس آئی اسٹامپ نہیں تھا یا اس میں بے ضابطگیاں تھیں۔ گروگرام میں انسٹاکارٹ سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے فلپ کارٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔