• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریاستی ٹیچرایوارڈ :ممبئی سے صرف شمع تاراپور والا کواعزاز سے نوازا گیا

Updated: September 12, 2023, 9:53 AM IST | Mumbai

این سی پی اے سینٹر میں وزیر تعلیم دیپک کیسرکر کے ہاتھوں شمع تاراپور والاکے ساتھ شیخ عرفان اوروجاہت نوشین کو بھی ایوارڈتقسیم کیا گیا

Shama Tarapoorwala can be seen with the award
شمع تاراپوروالا کو ایوارڈ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

اساتذہ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ریاستی حکومت نے تعلیمی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء کے ’کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھلے اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ‘کااعلان کیاہے۔اس میں ممبئی سمیت ریاست کے ۱۰۸؍اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں اُردو میڈیم کے ۳؍اساتذہ شامل ہیںجن میں انجمن اسلام سیف طیب جی اُردوہائی اسکول کی پرنسپل شمع تاراپوروالا(ممبئی) ، شیخ عرفان احمد محمد اشرف، ضلع پریشد ہائی اسکول ہدگاؤں ناندیڑاوروجاہت نوشین شیخ، ضلع پریشد اسکول، یلےگائوں، تعلقہ اردھاپور، ناندیڑ شامل ہیں۔ یومِ اساتذہ پرریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اوروزیر تعلیم دیپک کیسرکر کی موجودگی میں اعزاز یافتہ اساتذہ کو سند،ٹرافی اورانعام کی رقم ایک لاکھ ۱۰؍ہزارروپے کے چیک سے نوازاگیا۔
  واضح رہےکہ۵؍ستمبر کو این سی پی اے سینٹر نریمن پوائنٹ میں اس تعلق سے منعقدہ تقریب میں وزیر تعلیم دیپک کیسر کرنے شمع تاراپور والا کو  اعزازسےنوازا۔
 شمع تاراپوروالا ۱۹۸۷ء سے درس و تدریس کے پیشہ سے منسلک ہوئیں۔ ان کی تعلیمی اور سماجی خدمات کی طویل فہرست ہے۔تعلیمی شعبہ کے علاوہ مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے طالبات کو تیار کرنے کی جدوجہد کی۔ طالبات کواسپورٹس اور کراٹے وغیرہ سیکھنےمیں دلچسپی لینے کیلئے ان کی رہنمائی کی۔ان کی کوششوں کا نتیجہ ہےکہ ان کے اسکول میں نیتی آیوگ کے تحت ’اٹل انوویشن مشن‘ کے ’اٹل ٹنکر لنگ لیب ‘کاقیام عمل میں آیا جو اسکول کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوا۔ 
 جونیئر کالج کی طالبات جو میڈیکل میں اپنا کرئیر بنانے کی خواہشمند ہیں ،ا ن کیلئے شمع تارا پور والانے نیٹ کی کلاس کا انتظام کیا۔ کرئیرگائیڈنس اور بےروزگار خواتین کیلئے ’سوئی دھاگا‘ اسکیم کیلئے کوششیں کیں۔
 مذکورہ ریاستی ایوارڈ کےعلاوہ انہیں ریاستی ساہتیہ اکیڈمی ، روٹری کلب کا نیشن بلڈر ، نیشنل اچیوئر فورم کا بیسٹ ایجوکیشنسٹ، مہاراشٹر اسٹیٹ شکشک بھارتی کاابراہم لنکن ہیڈ ماسٹر اور آل انڈیا میڈیم پروفیشنل کا بیسٹ ٹیچر ایوار ڈ بھی مل چکا ہے۔ 
 شمع تاراپور والاکو مذکورہ ریاستی ایوارڈ ملنے پر جہاں تعلیمی شعبہ سے وابستہ  شخصیت نے  خوشی کا اظہار کیاہے وہیں انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج کےجملہ عملہ اور بالخصوص طالبات نےمبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK