• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہرائچ فساد زدگان کے گھروں پر بلڈوزر کارروائی پر روک برقرار، ۱۸؍ نومبر تک راحت

Updated: November 11, 2024, 11:25 PM IST | Lucknow

گرفتاریوں کا سلسلہ دراز، مزید ۶؍ افراد کو حراست میں لیاگیا،کل تعداد ۱۲۱؍ ہوگئی، ۳؍ نامزد افراد کی تلاش، ۱۰؍ ہزار روپے کے انعام کا اعلان

The situation in Bahraich is now under control, but the police are still strict on the Muslim areas.
بہرائچ میں اب حالات قابو میں ہیں مگر مسلم علاقوں پر پولیس کی سختی برقرار ہے۔

بہرائچ فساد کے ملزم بنائے گئے ۲۳؍   فسادمتاثرین  کے مکان اور دکانوں پر بلڈوزر کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ کی روک مزید چند دنوں کیلئے رُک گئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نےا س معاملے پر شنوائی کرتےہوئے  کارروائی ۱۸؍ نومبر تک ملتوی کردی ہےا ور تب تک اپنے سابقہ حکم امتناعی کو نافذ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس بیچ اتر پردیش پولیس گرفتاریوں میں  سرگرم ہے۔ اتوار کی شام اقلیتی فرقہ کے مزید ۶؍  افراد کو گرفتار کیاگیا۔ 
 بلڈوزر کارروائی کے کیس میں  یوپی حکومت نے اپنا جوابی حلف نامہ داخل کردیا ہے۔  جس پر  کورٹ نے  درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کرنے کا موقع دیا ہے۔ متاثرہ افراد کی طرف سے اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے وکیل محفوظ الرحمٰن نے روزنامہ ’ انقلاب ‘ کو بتایا کہ وقت کی قلت کے سبب پیر کوشنوانی نہیں ہو سکی،البتہ ۱۸؍ نومبر۲۰۲۴ء کوسماعت کیلئے تاریخ طے کردی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جن افسران نے انہدامی کارروائی کیلئےنوٹس جاری کیا ہے وہ متعلقہ دفعات کے تحت نوٹس جاری کرنےکے مجازنہیں ہیں، متعلقہ دفعات کے تحت نوٹس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہے۔ 
 جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس سبھاش ودیارتھی کی ڈویژن بنچ معاملہ کی سماعت کر رہی ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کے ساتھ ان افراد کی تفصیلات بھی طلب کی  ہیں  جن کو نوٹس جاری کیا  گیا ہے اور یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا وہ سبھی املاک کے اصل مالک ہیں ؟پچھلی سماعت پر عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ بلڈوزرکی کارروائی یکطرفہ نہیں کی جاسکتی اورریاست کو متعلقہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK