• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی فون ۱۶؍ کی فروخت کیلئے اسٹور۳؍گھنٹے پہلے کھلے

Updated: September 21, 2024, 11:26 AM IST | Agency | New Delhi

امریکہ کے مقابلے میں ہندوستان میں آئی فون ۱۶؍ کی قیمت ۴۴؍ہزار روپے زیادہ۔

Customers look at iPhones at an Apple store in Mumbai. Photo: PTI
ممبئی کے ایپل اسٹورمیں صارفین آئی فون دیکھ رہے ہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

آئی فون ۱۶؍ سیریز کے فون جمعہ یعنی۲۰؍ ستمبر سے دستیاب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ہندوستان میں دہلی اور ممبئی میں ایپل کے دونوں آفیشل اسٹورس صبح۸؍ بجے کھل گئے۔ عام طور پر وہ ۱۱؍ بجے کھلتے ہیں۔ ایپل کی نئے ڈیوائسز خریدنے کیلئے دونوں اسٹورس کے باہر صارفین کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ 
 ممبئی کے بی کے سی اسٹور پر اکشے نامی گاہک نے بتایا کہ وہ صبح۶؍ بجے آیا تھا۔ اس نے آئی فون ۱۶؍ پرو میکس خریدا ہے۔ کمپنی نے پیر (۹؍ ستمبر) کو سال کے اپنے سب سے بڑے ایونٹ اٹس گلو ٹائم ` میں اے آئی خصوصیات کے ساتھ آئی فون ۱۶؍ سیریز کا آغاز کیا۔ اس میں آئی فون۱۶، آئی فون۱۶؍ پلس، آئی فون۱۶؍پرو اور آئی فون۱۶؍ پرو میکس شامل ہیں۔ ایپل نے۱۳؍ ستمبر سے ان کی بکنگ شروع کر دی تھی۔ صارفین فون کو سرکاری ویب سائٹ اور ای کامرس ویب سائٹس فلپ کارٹ اور ایمیزون سے بک کر سکتے ہیں۔ 
  آئی فون۱۶؍ پرو میکس ہندوستان میں امریکہ کے مقابلے میں ۴۴؍ہزار روپے مہنگا ہے تاہم دیگر ممالک کے مقابلے ہندوستانی صارفین کو اب بھی آئی فون خریدنا مہنگا پڑتا ہے۔ وہیں، آئی فون۱۶؍ سیریز کے ماڈل بھی ہندوستان میں اسمبل کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی آئی فون ۱۶؍ ماڈل میں تقریباً۱۳؍ ہزار روپے کا فرق ہے۔ ہندوستان میں آئی فون۱۶؍ کی ابتدائی قیمت ۷۹۹۰۰؍ روپے اور پرو میکس کی قیمت ۱۴۴۹۰۰؍ روپے ہے جبکہ امریکہ میں وہی آئی فون ۱۶؍ ماڈل ۷۹۹؍ ڈالرس یعنی۶۷۱۰۰؍ اور پرو میکس میں ۱۰۰۶۹۲؍ کی قیمت پر دستیاب ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK