• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

استری یونیورس کی ’’ویمپائرز آف وجےنگر‘‘ کا نام اب ’’تھامبا‘‘

Updated: September 05, 2024, 5:44 PM IST | Mumbai

’’تھامبا‘‘ فلم میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہوں گے۔ آئندہ ۲؍ مہینوں میں فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ یہ ’’استری یونیورس‘‘ کی اگلی فلم ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر: آئی این این

۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے بعد’’استری ۲‘‘ اس سال کی پہلی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ میڈڈاک سپر نیچرل یونیورس‘‘ کی چوتھی فلم ہے۔ ’’استری۲‘‘ سے قبل ’’استری‘‘ (۲۰۱۸ء)، بھیڑیا (۲۰۲۲ء) اور مونجیا (۲۰۲۴ء) ریلیز ہوئی تھی۔ اسی یونیورس میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’ویمپائرس آف وجے نگر‘‘ بھی شامل ہے جس کے ہدایتکار امر کوشک ہیں۔ حال ہی میں امر کوشک نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اس فلم کا نام تبدیل کرکے ’’تھامبا‘‘ کردیا ہے جس کی شوٹنگ آئندہ دو مہینوں میں شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: بھول بھلیاں۳ ؍ : ودیا بالن اور کارتک آرین کا فلم کے پوسٹر کیلئے فوٹوشوٹ

ان سے جب ’’بھیڑیا‘‘ کی اگلی فلم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’اس کی اسکرپٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ میں کہانی کے چند حصوں سے مطمئن نہیں ہوں، اس لئے اس پر فی الحال کام جاری ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس سے پہلے پنک ولا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’’آیوشمان کھرانہ اور دنیش وجن اس سے قبل ’’بالا‘‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ وہ ابھی کچھ عرصے سے ویمپائرز آف وجے نگر‘‘ پر بات کر رہے ہیں اور اس سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع کرنا چاہتے ہیں جس میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا پہلی بار ساتھ نظر آئیں گے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر نے’’۱۲۰؍بہادر‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا

بھیڑیا کے اگلی فلم میں ورون دھون دوبارہ نظر آئیحں گے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں کریتی سینن نظر آئیں گی یانہیں۔ خیال رہے کہ ’’استری ۲‘‘ میں ورون دھون مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کے علاوہ ’’تھامبا‘‘ میں سپتھمی گوڈا، سمانتھا روتھ پربھو، اپارشکتی کھرانہ، آصف خان، شاردول رائنا اور ونئے پاٹھک بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK