• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملاڈ مالونی میں ریڈی مکس کنکریٹ پلانٹ کی شدید مخالفت!

Updated: January 22, 2025, 10:28 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Malvani

مہاڈا میں یہ پلانٹ لگایا جائے گا۔ سمے فاؤنڈیشن اور راشٹریہ علماء کونسل نے حکومت اور پولیوشن کنٹرول بورڈ سے شکایت کر کے اسے نقصاندہ قرار دیا اور پلانٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

This is the plot in Maloni Mahada on which the ready mix concrete plant is being set up by RMS Company. Image: Revolution
مالونی مہاڈا میں یہی وہ پلاٹ ہے جس پر آر ایم ایس کمپنی کے ذریعےریڈی مکس کنکریٹ پلانٹ لگایا جارہا ہے۔ تصویر :انقلاب

الونی مہاڈا میں آر ایم ایس کمپنی کے ذریعے آر ایم سی (ریڈی مکس کنکریٹ پلانٹ) پلانٹ لایا گیا ہے۔ اس کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے جس سےمکینوں میں شدید برہمی پائی جارہی ہے۔ اس پلانٹ کے سبب صحت عامہ کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی جس پلاٹ پر یہ پلانٹ لگایا جارہا ہے اس سے متصل آپلا دواخانہ بنایا جارہا ہے اور قریب میں گورنمنٹ کالج ’کلا ودیالیہ بھی‘ہے۔ اس کے علاوہ یہ پورا رہائشی علاقہ ہے۔ دوسرے سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق رہائشی علاقوں میں اس طرح کاپلانٹ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ اس پلانٹ کے خلاف الگ الگ سماجی تنظیموں کی جانب سے پولیوشن کنٹرول بورڈ اورحکومت سے شکایتیں کی گئی ہیں اورمطالبہ کیا گیا ہے کہ اس پلانٹ کویہاں سےہٹایا جائے کیونکہ اس سے صحت پر مضر اثرات پڑیں گے۔ 
 یادر ہے کہ ابھی تک کھاڑی پربنائے گئے ایورشائن بریج کے تعلق سے ذمہ داران کوشاں تھے، آواز بلند کرنے پر اس میں کسی قدر کامیابی ملی تھی اورٹریفک محکمے نے کویوٹرن لینے پرمجبور ہونا پڑا تھا۔ ابھی یہ مسئلہ مکمل طور پرطے نہیں ہوا ہے کہ یہ دوسرا مسئلہ کھڑا کردیا گیا ہےجس سے مکینوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ مہاڈا کی جانب سے جوپلاٹ دیا گیا ہے اسے ہموار کیا گیا، ڈرینیج لائن کے لئے پائپ بچھائی گئی اورتقریب منعقد کرکے بھومی پوجن کیا گیا۔ 
تنظیموں کی جانب سے شکایات میں کیا کہا گیا 
 راشٹریہ علماءکونسل مہاراشٹر کے نائب صدر شان الحسن سید نے نمائندۂ انقلاب کوبتا یاکہ ’’انہوں نے اس پلانٹ کے خلاف پولیوشن کنٹرول بورڈمیں تحریری شکایت کی اور افسران سے ملاقات بھی کی۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس سے پہلے جس طرح’ شرکے کنسٹرکشن ‘کے خلاف کارروائی کی گئی تھی اسی طرح اس دفعہ آر ایم ایس کے خلاف بھی پلانٹ لگانے پرکارروائی کی جائے گی اور پلانٹ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ‘‘
  انہوں نےیہ بھی بتایاکہ’’ اس تعلق سے افسران سےیہ بھی کہا گیا کہ ’’آخر رہائشی علاقے میں، اسکول اورکالج وہیلتھ سینٹر سے متصل اس طرح کے پلانٹ کیلئے کس بنیاد پر اجازت دے دی گئی، کیا یہ مکینوں، طلبہ، مریضوں اور بزرگ شہریو ں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہے، اسے فوراً رد کیا جائے ورنہ بڑے پیمانے پراحتجاج کیا جائے گا۔ ‘‘ 
 اسی طرح ’سمے فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے امجد شیخ نے مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ، ایڈیشنل کلکٹر (باندرہ)، سینئرانسپکٹر مالونی، سی ای او مہاڈا، ملاڈ ’پی‘ نارتھ وارڈ کےاسسٹنٹ میونسپل کمشنر، چیف انجینئر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ سی ایس ایم ٹی، وزارت برائے ماحولیات اورجنگلات، ایم ایل اے ملاڈ حلقہ اورایم پی ممبئی نارتھ کو خط دیا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک پلانٹ ہے۔ اس کی وجہ سے ماحولیات اورپورے مالونی بالخصوص مہاڈاکے مکینوں کی صحت کوشدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس لئے اسے رد کیا جائے اور کسی بھی صورت یہ پلانٹ لگانے نہ دیاجائے۔ ‘‘انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’اس سے چند سال قبل بھی مہاڈا میں دوسر ےپلاٹ پرہی ایسا ہی پلانٹ لگایا جارہا تھا مگراس کی زبردست مخالفت کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ پلانٹ لگنے نہیں پایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس دفعہ بھی مخالفت کی جارہی ہے۔ اگر شکایات پر فوری توجہ نہیں دی گئی تواس کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاج کیا جائے گا کیونکہ یہ مسئلہ لاکھوں شہریوں کی صحت کے ان کے حقوق سے تعلق رکھتا ہے، اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ ‘‘
یہ پلانٹ موضوع بحث ہے 
 اس تعلق سےبھلے ہی چند تنظیموں کی جانب سے شکایات کی گئی ہوں مگرعمومی طور پریہ مسئلہ موضوع بحث ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ممبئی میں فضائی آلودگی پہلے سےہی بہت زیادہ ہے۔ 
مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے 
 مذکور ہ پلانٹ کے تعلق سے معلوم ہوا کہ پریت پال سنگھ اس کے نگراں بنائے گئے ہیں، ان سے انقلاب کے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایاکہ ’’ مجھے اس کےبارے میں کوئی علم نہیں ہے، میں اس تعلق سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK