Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سنبھل کے سی او کے متنازع بیان پر شدید رد عمل

Updated: March 10, 2025, 10:07 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

سماجوادی پارٹی کےایم پی وریندر سنگھ نے انوج چودھری کو غنڈے سے تعبیر کیا۔

Anuj Chaudhary. Photo: INN
انوج چودھری۔ تصویر: آئی این این

جمعہ اور ہولی کے تعلق سے سنبھل کے سی او انوج چودھری کے بیان کی حمایت اور مخالفت کا سلسلہ تیزہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے سی او انوج چودھری کے متنازع بیان کی تائید کئےجانےکے بعدسے اس معاملہ میں سیاست مزیدگرم ہوگئی ہے۔ جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےانوج چودھری کے بیان کی حمایت کی ہے وہیں سماجوادی پارٹی انوج چودھری پر حملہ کر رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے چندولی کے ایم پی وریندر سنگھ نے سنبھل کے سی او انوج چودھری کو غنڈے سے تعبیرکیا ہے اور وزیر اعلیٰ پران کی سرپرستی کا الزام لگایا ہے۔ 
 وریندرسنگھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سرپرستی حاصل نہ ہوتی تو انوج چودھری ایسی باتیں نہیں کر رہے ہوتے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی کہا تھا کہ اگر افسران ہی ایسی منفی باتیں کہیں گے تو ملک میں ہم آہنگی کیسے برقرار رہے گی۔ ساتھ ہی ایس پی لیڈر رام گوپال یادو نے یہاں تک کہا کہ اگر نظام بدلا تو ایسے لوگ جیل جائیں گے۔ 
 کانگریس سے بی جےپی میں شامل ہوئے مذہبی لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ جو ہولی کا مخالف ہے وہ ہندوستان کا مخالف ہے۔ یادرہے کہ سنبھل کے سی او انوج چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہولی سال میں ایک بارآتی ہے جبکہ جمعہ کی نماز سال میں ۵۲؍ بار ادا کی جاتی ہے۔ اگر کسی کوہولی کے رنگوں سے پرہیزہے تو اسے اس دن گھر کے اندر ہی رہنا چاہئے۔ اس کی یوگی نے تائید کی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گزشتہ روز جب ایک نجی چینل پرسنبھل کے سی او انوج چودھری کے بیان پر سوال کیا گیا تو انہوں نے مذکورہ پولیس افسر کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ فطری طور پر جمعہ کی نماز ہرہفتہ ہوتی ہے جبکہ ہولی سال میں ایک بار ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے انوج چودھری کے بیان کو شجاعت مندانہ قراردیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ وہ ان مسلم رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے بیان جاری کرکے ہولی منالینے کے بعد نمازجمعہ پڑھنےکی اپیل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK