میٹرو مین کے نام سے مشہور ای سری دھرن کو بی جے پی کی جانب سے کیرالا میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنائے جانے کے امکانات پر پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے سخت اعتراض کیا ہے ۔
EPAPER
Updated: March 06, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Thiruvananthapuram
میٹرو مین کے نام سے مشہور ای سری دھرن کو بی جے پی کی جانب سے کیرالا میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنائے جانے کے امکانات پر پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے سخت اعتراض کیا ہے ۔
میٹرو مین کے نام سے مشہور ای سری دھرن کو بی جے پی کی جانب سے کیرالا میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنائے جانے کے امکانات پر پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے سخت اعتراض کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی ۸۹؍ سال کے سری دھرن کو ٹکٹ دے سکتی ہے اورانہیں ممکنہ طورپر وزارت اعلیٰ کا امیدوار بناسکتی ہے تو ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی نے کیا غلط کیا ہے؟ انہیں ٹکٹ کیوں نہیں مل سکتا ؟ میرے خیال سے انہیں بھی ۲۰۲۴ء میں پارلیمانی الیکشن لڑنا چاہئے۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے یہ پالیسی بنارکھی ہے کہ وہ اپنے ۷۵؍ سال سے زیادہ کی عمر کے لیڈران کو ٹکٹ نہیں دے گی اور اسی کے تحت اڈوانی اور جوشی دونوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ اسی پالیسی کے خلاف جاکر اب اگر کیرالا میں سری دھرن کو ٹکٹ دیا جارہا ہے تو اس پر پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ سوامی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ۸۹؍ سال کے سری دھرن کو ٹکٹ دے دیا گیا جبکہ ان کی عمر کے لحاظ سے وہ مارگ درشک منڈل میں جانے لائق تھے لیکن پارٹی نے اپنی ہی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے دوسروں کو موقع فراہم کردیا ہے کہ وہ انگلیاں اٹھائیں۔ اسی لئے اب میرا مطالبہ ہے کہ پارٹی صرف سری دھرن کو ٹکٹ نہ دے بلکہ اڈوانی اور جوشی جی کو بھی ٹکٹ سے نوازے اور ثابت کرے کہ پارٹی کی پالیسی میں تبدیلی مفاد کے تحت نہیں بلکہ سبھی کے لئے کی گئی ہے۔