آئرن ڈوم کسی کام نہیں آیا، اسرائیل حیران، دفاعی نظام کی جانچ کا حکم دیا۔
EPAPER
Updated: December 22, 2024, 1:07 PM IST | Agency | Tel Aviv
آئرن ڈوم کسی کام نہیں آیا، اسرائیل حیران، دفاعی نظام کی جانچ کا حکم دیا۔
اسرائیلی اور یمن کے حوثی جنگجوؤں (انصار اللہ) کے درمیان جاری حملہ اور جوابی حملہ کے سلسلے میں حوثیوں نے سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس چھوٹے سے جنگجو گروپ کے ذریعہ داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب میں کم از کم ۱۶؍ افراد کو زخمی کردیا اور اسرائیل کے مشہور زمانہ فضائی دفاعی نظام ’’آئرن ڈوم‘‘ پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگادیاہے۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام ہوا ہے۔ صہیونی حکومت نے اس کی جانچ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تل ابیب پر کامیاب حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے کہا ہےکہ ’’تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہے کہ صہیونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔ ‘‘