• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبرا کارنیول کا کامیاب انعقاد،۶۰؍ ہزار افراد نے استفادہ کیا

Updated: January 20, 2025, 10:45 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

غیر سرکاری تنظیم سنگھرش کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ’’ممبرا اسٹریٹ کارنیول‘‘ کا اتوار کو انعقاد کیا گیا۔

Students participating in Mumbra carnivals and others. Photo: INN
ممبرا کارنیول میں شریک طلبہ اور دیگر۔ تصویر: آئی این این

غیر سرکاری تنظیم سنگھرش کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ’’ممبرا اسٹریٹ کارنیول‘‘ کا اتوار کو انعقاد کیا گیا۔ اس کارنیول میں تقریباً ۵۰؍ اسکولوں نے اپنے اپنے اسٹال لگاکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور چند کمرشیل اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ منتظمین (ٹیم سنگھرش) کا دعویٰ ہےکہ اس مرتبہ ۶۰؍ ہزار سے زائد افراد نے کارنیول سے استفاد ہ کیا۔ 
 اس ضمن میں سنگھرش کی صدر رُتا جتیندر اوہاڑ سےرابطہ قائم کرنے پر انہوں نے بتایاکہ’’ ممبرا اسٹریٹ کارنیول کا افتتاح ۳؍ مذہبی پیشواؤں (مولانا، فادر اور پنڈت) کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف تھیم پر اسکولوں نے پرفارم کیا۔ بابا جی پاٹل واڑی اسکول کی جانب سے خواتین پر مظالم کو اجاگر کیا گیا اور ظالم کیلئے پھانسی کی سزا تجویز کی گئی۔ اس کے علاوہ متعدد اسکولوں نے قومی یکجہتی، منشیات کی مضر اثرات، ان سے بچنے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے لئے سخت سزا کی تجویز پیش کی، روزری اسکول نے سائبر کرائم، ایس این ایم اسکول نے سوشل میڈیا کی لت اور ا س کے مضر اثرات اپنے خصوصی انداز میں پیش کئے۔ ‘‘
  انہوں نے مزید بتایاکہ ’’ کارنیول میں اول انعام ٹرافی اور ۱۰؍ ہزار روپے کا انعام بابا جی پاٹل واڑی اسکول، دوم انعام ٹرافی اور ۷؍ ہزار روپے روزری کونوینٹ اسکول اور تیسرا انعام ٹرافی اور ۵؍ ہزار کا انعام سلمان فارسی اسکول کو ملا۔ ان کے علاوہ ۲؍ ہزار روپے کے ۱۰؍ حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دیئے گئے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK