• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملاڈ بریج معاملہ کے بعد وارڈ آفیسر کا اچانک تبادلہ

Updated: February 06, 2025, 11:46 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

نئے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نے کہا: میںمسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کروں گا ۔ مالونی وکاس منچ کے مطابق مسئلہ حل نہ ہونےپر۱۰؍فروری کو احتجاج کیا جائیگا

Traffic jams are occurring in the surrounding area after the closure of the Evershine Bridge. (File photo)
ایورشائن بریج بند کرنے کے بعد اطراف کے علاقے میں ٹریفک جام کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔(فائل فوٹو)

 یہاں  ایورشائن بریج بند کئے جانے پر عوام کی شدیدناراضگی اوراس سے شہریوںکوہونے والی پریشانی کے تعلق سے آواز بلند کرنے اور مسلسل خبریں مشتہرکرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جمعرات کو اچانک وارڈ آفیسر کرن دیگاؤنکرکا تبادلہ کردیا گیا۔اِسی وارڈ آفیسر کے ذریعے ۲۸؍ جنوری کو بریج بند کرنے اوربائیک سواروں کی آمد و رفت روکنے کابورڈ لگایا تھا جو ہنوز آویزاں ہے اور بریج کے پاس روڈ کا کچھ حصہ کھود دیا گیاہے۔پی نارتھ کے سابق وارڈ آفیسر سے ملاقات کیلئے مالونی کے ذمہ داراشخاص کے وفود نے متعدد مرتبہ کوششیں کیں ، وقت بھی دیا مگرکسی نہ کسی بہانے مصروفیت کاحوالہ دے کرٹال دیا ۔ اب ان کا ٹرانسفر ہوگیا ہےمگر جواب دہی سے بچنے کےلئے کرن دیگاؤنکر نے ملاقات نہیں کی ۔
 جمعرات کوکرن دیگاؤنکر نےخود ہی اپنے ٹرانسفر کی اطلاع ایڈوکیٹ سعیدشیخ کوموبائل فون پر پیغام بھیج کر دی ، وہ بدھ کے روز وفد کےہمراہ پی نارتھ وارڈ ان سے ملنے جانے والوں میں شامل تھے۔ سابق وار ڈآفیسرنےاپنےپیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’’میرا تبادلہ ہوگیا ہے ، میں نئے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کو۲؍ بجے مذکورہ مسئلے سے آگاہ کرادوں گا ۔‘‘ یوں تو اس تبادلے کومعمول کا تبادلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگرسچائی یہ ہےکہ بریج کےتعلق سے جس طرح لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے اور ٹریفک جام کا جو سنگین مسئلہ پیدا ہوا ہے ،یہ اس کا نتیجہ ہے ۔
نئے وارڈ آفیسر نے ایک دن کی مہلت مانگی 
 حسبِ ترتیب مالونی وکاس منچ کے زیراہتمام متعدد سیاسی جماعتو ںکے نمائندے اور سماجی خدمت گار نئے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ولوی سے جمعرات کو ۴؍بجے ملاقات کیلئے جانے والے تھے مگراس سے قبل ہی ایڈوکیٹ سعید شیخ پہنچ گئے۔اس وقت نئے وارڈ آفیسر جلدی میںتھے اور کہیں جارہے تھے۔ اُن سے ایورشائن بریج کے تعلق سے ایڈوکیٹ سعید کے پوچھنے پرانہوں نےلاعلمی ظاہر کی اوریہ بھی کہاکہ سابق اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نے انہیںاس بابت تفصیلات سے آگاہ نہیںکیا ہے مگرانہوں نےیہ وعدہ کیا کہ مجھے ایک دن کی مہلت دیجئے ،میں دیکھتا ہوں۔ ‘‘ نئے وارڈ آفیسر نے یہ بھی کہاکہ ’’مجھے سانس لینے دیجئے، میں مسئلہ کی نوعیت کودیکھ کر اسے حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،اس کے بعدآ پ لوگوں کوجو پیش رفت کرنی ہے،کیجئے گا۔‘‘ 
 ’’ ریلی اور احتجاج پرقائم ہیں‘‘
 مالونی وکاس منچ کے ذمہ دارا ن سے انقلاب نے جب یہ پوچھا کہ ایک دن کی مہلت تو وارڈ آفیسر نےمانگی ہے،اگر مسئلہ حل نہیںکیا جاتا ہے تواُن کااگلاقدم کیا ہوگا؟ تو ویلفیئر پارٹی کے سیکریٹری پروفیسر عاقب شیخ نے کہاکہ’’ ۵؍ فروری کو بی ایم سی ا ور بانگور نگرپولیس اسٹیشن میں۱۰؍ فروری کے احتجاج کے تعلق سے جوخط دیا گیا ہے، ہم سب اس فیصلے پرقائم ہیں۔‘‘  انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’ بریج بند کئے جانے کےبعد سےجن کو عوام کی پریشانی دیکھنی ہو، وہ صبح وشام کےاوقات میںمالونی مہاڈا سے اویس قرنی قبرستان (چارکوپ ناکہ) تک ٹریفک جام کی کیفیت دیکھ لیں، انہیں خود سمجھ میںآجائے گا کہ بریج بند کرنے کا فیصلہ درست ہے یا عوام کو پریشانی میںڈالنے کیلئے اٹھایا گیا انتہائی غلط قدم ہے ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK