• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سدھا مورتی نےاننت نیشنل یونیورسٹی کے چھٹےکانوؤکیشن میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی

Updated: December 04, 2024, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai

اننت نیشنل یونیورسٹی نے اپنی چھٹی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا جس میں۲۹۳؍ طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔

Ajay Piramal and Siddhamurthy during the event. Photo: INN
اجے پیرامل اور سدھا مورتی تقریب کےدوران۔ تصویر: آئی این این

اننت نیشنل یونیورسٹی نے اپنی چھٹی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا جس میں۲۹۳؍ طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔ یہ طلباء بیچلر آف ڈیزائن، بیچلر آف آرکٹیکچر، ماسٹر آف ڈیزائن اور اننت فیلوشپ ان سسٹین ایبلٹی اینڈ بلٹ انوائرمنٹ کی فیکلٹی سے تھے ۔ انفوسس فاؤنڈیشن کی بانی، مصنفہ اور حقوق انسانی کارکن  پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈ یافتہ  سدھا مورتی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اپنے خطاب میں سدھا مورتی نے ڈیزائن کو مسائل کے حل کیلئے ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا جو اننت نیشنل یونیورسٹی کے وژن سے بھی میل کھاتا ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی بہبود کیلئے اپنی غیر متزلزل لگن کے بارے میں بات کی۔ ان کے کام نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔  سدھا مورتی کوحال ہی میں راجیہ سبھا کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ کانووکیشن تقریب کے دوران اننت کے گریجویٹس کو سدھا مورتی نے تخلیقی ذہن کا  حامل  قراردیا اور اس میدان میںان کی انفرادیت کا ذکر کیا اورکہا کہ یہی خوبی اننت کے اسٹوڈنٹس کو مختلف بناتی ہے۔ اننت نیشنل یونیورسٹی کے صدر اجے پیرامل نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK